پٹنہ : وہاٹس ایپ گروپ میں مذہب کو لے کر قابل اعتراض تبصرہ پر ایڈمن سمیت تین ممبران بھیجے گئے جیل

Jun 28, 2017 11:26 PM IST | Updated on: Jun 28, 2017 11:26 PM IST

پٹنہ : اگر آپ کسی وہاٹس گروپ سے وابستہ ہیں اور اس کے ایڈمن ہیں ، تو گروپ کے میسج کو ذرا سنبھل کے پڑھیں یا فارورڈ کریں ، ورنہ ایک چھوٹی سی لاپروائی آپ کو پریشانی میں ڈال سکتی ہے۔

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بھی بدھ کو کچھ ایسا ہی ہوا ، جہاں مذہب سے وابستہ ایک معاملہ میں قابل اعتراض تبصرہ لکھے جانے کے الزام میں تین افراد کو جیل بھیج دیا گیا ۔ معاملہ عالم گنج تھانہ کا ہے ، جہاں پولیس نے تین ملزموںکو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

پٹنہ : وہاٹس ایپ  گروپ میں مذہب کو لے کر قابل اعتراض تبصرہ پر ایڈمن سمیت تین ممبران بھیجے گئے جیل

گرفتار ملزمین میں گروپ کا ایڈمن بھی شامل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہاٹس ایپ گروپ میں ایک مخصوص مذہب کو لے کر قابل اعتراض تبصرے کئے گئے تھے ، جس کے بعد گروپ سے ہی وابستہ ایک شخص نے مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

جانچ کے لئے پولیس نے تین ملزموں کو ان کے گھر سے گرفتار کیا اور بعد میں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ تاہم پولیس نے اعلی افسران کا حوالہ دیتے ہوئے اس سلسلے میں کچھ بھی بتانے سے براہ راست طور پر انکار کر دیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز