وکیلوں کی ہڑتال کی وجہ سے کام کاج ٹھپ ، عدالتوں میں چھایا سناٹا

Mar 31, 2017 01:12 PM IST | Updated on: Mar 31, 2017 01:12 PM IST

پٹنہ : بار کونسل آف انڈیا کی اپیل پر ہڑتال کا عدالتی کام کاج پر کافی اثر پڑا ہے۔ جمعہ کو عدالتی کاموں سے وابستہ وکلا نے عدالتی کام کاج ٹھپ کر رکھا ہے، جس کی وجہ عدالت کے احاطہ میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔

پٹنہ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سمیت دیگر جج کورٹ روم میں آئے ، لیکن وکیلوں کے نہیں ہونے کی وجہ سے وہ واپس اپنے چیمبر میں چلے گئے۔ لاء کمیشن کی جانب سے ایڈوکیٹ ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کو لے کر پورے ملک کے وکیل مخالفت کررہے ہیں۔

وکیلوں کی ہڑتال کی وجہ سے کام کاج ٹھپ ، عدالتوں میں چھایا سناٹا

وکیلوں کے ادارے بار کونسل آف انڈیا اور وکیلوں کے حقوق چھینے جانے کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے۔ كوآرڈنیشن کمیٹی کے چيئرمین یوگیش چندر ورما نے کہا کہ اگر یہ تجویز واپس نہیں لی گئی ،تو آئندہ اور بھی سخت جدوجہد کی جائے گی۔ دوسری طرف پٹنہ کے سول کورٹ میں بھی وکیلوں کی ہڑتال کی وجہ سے سناٹا چھایا ہوا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز