راجستھان میں لوجہاد کے نام پر مارے گئے افراز کے گھر سیاست دانوں کی بڑی تعداد میں آمد

کلکتہ۔ مغربی بنگال کی حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران راجستھان کے راجسمند ضلع میں لوجہاد کے نام پر مارے گئے افرازالاسلام خان کے آبائی گاؤں مالدہ ضلع کے سیدپورجا کر افراز کے اہل خانہ سے ملاقات اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرا رہے ہیں ۔

Dec 09, 2017 04:39 PM IST | Updated on: Dec 09, 2017 04:40 PM IST

کلکتہ۔ مغربی بنگال کی حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران راجستھان کے راجسمند ضلع میں لوجہاد کے نام پر مارے گئے افرازالاسلام خان کے آبائی گاؤں مالدہ ضلع کے سیدپورجا کر افراز کے اہل خانہ سے ملاقات اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرا رہے ہیں ۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کل ہی 46سالہ افرازالاسلام خان کے اہل خانہ کو 3لاکھ روپے معاوضہ اور گھر کے ایک فرد کو نوکردی دینے کا اعلان کیا تھا ۔ افرازالاسلام کے پاس تین بیٹیاں ہیں ۔ بیوہ کے علاوہ ماں بھی ہیں ۔

ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈران وریاستی وزراء فرہاد حکیم،شوبھندو ادھیکاری، تین ممبران پارلیمنٹ سدیپ بندو پادھیائے، سوگاتارائے اور کاکولی دستیدار نے سیدپور گاؤں کا دورہ کرکے افراز کے گھر جاکر ملاقات کی ۔ پانچ لاکھ روپیہ چیک دیا ۔جس میں دو لاکھ روپے پارٹی کی طرف سے دئے گئے۔ تین لاکھ روپیہ حکومت کی طرف سے دیا گیا ہ ۔

راجستھان میں لوجہاد کے نام پر مارے گئے افراز کے گھر سیاست دانوں کی بڑی تعداد میں آمد

ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈران وریاستی وزراء فرہاد حکیم،شوبھندو ادھیکاری، تین ممبران پارلیمنٹ سدیپ بندو پادھیائے، سوگاتارائے اور کاکولی دستیدار نے سیدپور گاؤں کا دورہ کرکے افراز کے گھر جاکر ملاقات کی ۔

وہیں۔ کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن پردیپ بھٹاچاریہ اور دیگر پارٹی کے لیڈران کے ساتھ سید پور گاؤں جاکر فراز کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری بھی آج پہنچ رہے ہیں ۔ کانگریس اور بایاں محاذ کی جماعتوں نے کلکتہ میں ریلی نکالی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز