احمد آباد دھماکہ معاملہ: اے ٹی ایس مشتبہ ملزم توصیف کو لیکر گجرات گئی

گیا۔ احمد آباد بم دھماکہ معاملے میں تقریباً ڈھائي ماہ پہلے گرفتار انڈین مجاہدین (آئی ایم) کے مبینہ ملزم محمد توصیف کو آج ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے کر گجرات دہشت گرد مخالف دستہ (اے ٹی ایس) کی ٹیم روانہ ہو گئی۔

Nov 27, 2017 03:40 PM IST | Updated on: Nov 27, 2017 03:40 PM IST

گیا۔  احمد آباد بم دھماکہ معاملے میں تقریباً ڈھائي ماہ پہلے گرفتار انڈین مجاہدین (آئی ایم) کے مشتبہ ملزم محمد توصیف کو آج ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے کر گجرات دہشت گرد مخالف دستہ (اے ٹی ایس) کی ٹیم روانہ ہو گئی۔ پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم آج صبح سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان گیا سنٹرل جیل سے توصیف کو گیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ لے گئی۔ اس کے بعد خصوصی ہوائی جہاز کے ذریعہ اے ٹی ایس کی ٹیم توصیف کو لیکر احمد آباد کے لئے روانہ ہوئی۔ اس سے پہلے مقامی عدالت میں توصیف کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر لینے کے لئے کاغذی کارروائی مکمل کی گئی۔ سنٹرل جیل میں بند توصیف کو گجرات لے جانے سے متعلق دستاویزات جیل انتظامیہ کو فراہم کرائے گئے۔

گجرات کی اے ٹی ایس ٹیم میں شامل کرائم برانچ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راجدیپ لامبا نے بتایا کہ توصیف کو احمد آباد بم بلاسٹ کے معاملے میں درج 20 معاملے سمیت سورت میں بم لگانے کے 15 معاملات میں ٹرانزٹ ریمانڈ پر لیا گیا ہے۔ جہاں اس سے سختی سے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ قابل ذکر ہے کہ 13 ستمبر، 2017 کو گیا شہر کے سول لائنز پولیس اسٹیشن کے علاقے میں راجندر آشرم میں واقع سائبر کیفے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ توصیف کی نشاندہی پر پولیس نے اس کے دو دیگر ساتھیوں کو بھی پکڑنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ توصیف اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ اسی وقت سے گیا سنٹرل جیل میں عدالتی حراست میں بند تھا۔

احمد آباد دھماکہ معاملہ: اے ٹی ایس مشتبہ ملزم توصیف کو لیکر گجرات گئی

مشتبہ ملزم محمد توصیف

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز