لالو یادو کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کے بعد بہار میں الرٹ، پولیس اہلکاروں کو پوری طرح مستعد رہنے کا حکم

Jul 07, 2017 04:19 PM IST | Updated on: Jul 07, 2017 04:19 PM IST

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کے 12 ٹھکانوں پر آج مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی چھاپہ ماری کے بعد سے بہار میں الرٹ جاری کر کے پولیس کو پوری طرح مستعد رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ لااینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لئے ریاست کے تمام ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ کو الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی شرارتی عناصر سے سختی سے نمٹنے اور سخت کارروائی کرنے کو کہا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دارالحکومت پٹنہ واقع تمام سیاسی جماعتوں کے ریاستی کواٹر پر اضافی پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ کسی طرح کی رکاوٹ یا بے ترتیبی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھنے کے لئے پولیس کو کہا گیا ہے۔ پٹنہ واقع جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو)، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی صدر دفاتر کے قریب اضافی پولیس فورسز کی تعیناتی کی گئی ہے۔

لالو یادو کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کے بعد بہار میں الرٹ، پولیس اہلکاروں کو پوری طرح مستعد رہنے کا حکم

آر جے ڈی صدر اور ان کی اہلیہ محترمہ رابڑی دیوی کے انتہائی محفوظ علاقہ مانے جانے والے پٹنہ کے 10 سرکلر روڈ پر واقع رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی اطلاع کے بعد صبح سے پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں یہاں پہنچ رہے ہیں۔ کارکن 10 سرکلر روڈ کے مرکزی دروازے تک نہیں پہنچ سکیں اس کے لئے اضافی پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی ہے۔

آر جے ڈی کے ریاستی صدر رام چندر پوروے، پارٹی کے سینئر لیڈر اور مهاگٹھ بندھن کی حکومت میں آر جے ڈی کوٹے سے وزیر خزانہ عبد الباری صدیقی اور ممبر اسمبلی شکتی سنگھ یادو لالو کی رہائش گاہ کے باہر کھڑے ہیں۔چھاپہ ماری کی وجہ سے پارٹی کے ان لیڈروں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ اگرچہ مرکزی دروازے کے قریب میڈیا اہلکاروں کے مجمع صبح سے ہی لگا ہوا ہے۔ رہائش گاہ کے اندر کسی بھی قسم کی ہلچل کو کیمرے میں قید کرنے کے لئے ميڈيااہلکار مستعد نظر آ رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر ریل اور آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو کے پٹنہ سمیت ملک کے 12 ٹھکانوں پر ریلوے ٹینڈر میں ہوئی بے ضابطگی کے معاملے میں آج سی بی آئی کی الگ الگ ٹیمیں ایک ساتھ چھاپے ماری کر رہی ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز