اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے پٹنہ میں پروگرام کا انعقاد ، اردو کے مستقبل کا لیا گیا جائزہ

Oct 16, 2017 11:49 PM IST | Updated on: Oct 16, 2017 11:49 PM IST

پٹنہ : علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے پٹنہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ سرسید کی اصطلاحات کی روشنی میں مسلمانوں کے مسائل اور اردو کے مستقبل کا جائزہ کے موضوع پر منعقد ہ پروگرام میں دانشوروں نے سر سید کی فکری روشنی میں مسلمانوں سے جدید علوم کو حاصل کرنے اور اس سلسلے میں تحریک چلانے کی اپیل کی۔

ملک میں مسلمانوں کی موجودہ صورت حال پر خطاب کرتے ہوئے ماہرین تعلیم نے سر سیّد احمد خان کی فکری روشنی کو پھر سے زندہ کرنے کی اپیل کی۔ پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کے حل کے ساتھ ساتھ اردو کی ترقی کے سلسلے میں بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی ۔تاہم پروگرام میں زیادہ تر کرسیاں خالی نظر آئیں ۔ لوگوں کی کم تعداد پر دانشوروں نے افسوس کا اظہار کیا۔

اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے پٹنہ میں پروگرام کا انعقاد ، اردو کے مستقبل کا لیا گیا جائزہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز