انجمن ترقی اردو بہار کی جانب سے اردو کو جدید تکنیک سے جوڑنے کی مہم کا آغاز

Apr 17, 2017 09:22 PM IST | Updated on: Apr 17, 2017 09:22 PM IST

پٹنہ : انجمن ترقی اردو بہار کی جانب سے اردو کو جدید تقاضوں سے جوڑنے کی پہل شروع کی گئی ہے۔ اس کے تحت پہلے مرحلے میں انجمن نے اردو کمپیوٹر لرنینگ کورس کا آغاز کیا ہے۔ اردو کمپیوٹر لرنینگ کورس میں 50 طلبہ کو داخلہ دیا گیا ہے۔ اس موقع پر کہا گیا کہ اردو زبان پرکام ہوگا تو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

انجمن کے پروگرام میں شریک جئے پرکاش یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ہری کیش سنگھ نے انجمن کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جئے پرکاش یونیورسٹی میں بھی اردو، عربی و فارسی کی ترقی کے لئے ایک الگ شعبہ قائم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ وہیں انجمن کے سکریٹری کے مطابق جلد ہی اردو کو نئی تکنیک سے جوڑ کر روزگار کے مواقع فراہم کرانے کی حکمت عملی پر انجمن پہل کرے گی ۔

انجمن ترقی اردو بہار کی جانب سے اردو کو جدید تکنیک سے جوڑنے کی مہم کا آغاز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز