سکریٹری کے نتیش کی پارٹی جوائن کرنے کے بعد انجمن ترقی اردو بہار پر چڑھا سیاسی رنگ

Jun 20, 2017 05:20 PM IST | Updated on: Jun 20, 2017 05:20 PM IST

 پٹنہ ۔ انجمن ترقی اردو بہار ایک بار پھر سے سرخیوں میں ہے۔ تازہ معاملہ انجمن کے سکریٹری کے جے ڈی یو پارٹی میں شامل ہونے سے جڑا ہے۔ محبان اردو نے سوال کھڑا کیا ہے کہ سکریٹری کے جے ڈی یو میں شامل ہونے کے بعد کیا انجمن اردو کے فروغ کے تعلق سے سنجیدہ کام کر سکےگی۔

انجمن ترقی اردو بہار کی تحریک پر صوبہ میں کبھی اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہوا تھا۔ تب وقت کچھ اور تھا لیکن آج بھی انجمن اردو کے فروغ کے سلسلے میں کام کرنے کا دعویٰ کرتی رہی ہے۔ انجمن کے سکریٹری عبدالقیوم انصاری نے نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو کو جوائن کیا ہے ۔ ایسے میں اردو والے ایک بار پھر سے انجمن اور اردو کے فروغ کو لیکر سوال کرنے لگے ہیں۔ادھر انجمن ترقی اردو بہار کے سکریٹری عبدالقیوم انصاری کے مطابق پارٹی میں شامل ہونے کے بعد بھی اردو کے مسئلہ پر حکومت سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انصاری نے یہ بھی کہا کہ انجمن اردو کے فروغ کے سلسلے میں مزید کام کریگی۔

سکریٹری کے نتیش کی پارٹی جوائن کرنے کے بعد انجمن ترقی اردو بہار پر چڑھا سیاسی رنگ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز