انجمن ترقی اردو بہار کے دفتر میں سرکاری ملازمین سیکھیں گے کمپیوٹر

Jan 10, 2017 07:06 PM IST | Updated on: Jan 10, 2017 07:06 PM IST

پٹنہ۔ ایک طویل عرصہ  سے اردو داں عوام کی جانب سے بہار میں مانگ ہوتی رہی ہے کہ ان کی زیادہ تر درخواستیں اردو میں قبول کی جائیں اور ان پر جو سرکاری کاروائی ہو، وہ بھی اردو میں ان کو جانکاری اور جواب ملے۔ اس مطالبہ کے مدنظر  بہار حکومت  نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کے گروپ سی اور ڈی کے ملازمین انجمن ترقی اردو بہار کے دفتر میں کمپیوٹر کی تربیت حاصل کریں گے۔ حکومت کی جانب سے سبھی ملازمین کو کمپیوٹر سیکھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

 اس کے مد نظر صوبائی حکومت نے مرکزی حکومت کے محکمہ آئی ٹی سے ایک سمجھوتہ  کیا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست میں کئی سینٹر بنائے گئے ہیں اس میں سے ایک انجمن ترقی اردو بہار ہے۔ انجمن کے سکریٹری نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ۱۵ دنوں کے اندر انجمن اس سمت میں کام کرنا شروع کردے گی۔

انجمن ترقی اردو بہار کے دفتر میں سرکاری ملازمین سیکھیں گے کمپیوٹر

عبدالقیوم انصاری

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز