سرجن گھوٹالہ کیس میں ایک اور ایف آئی آر درج

Sep 27, 2017 09:50 PM IST | Updated on: Sep 27, 2017 09:50 PM IST

بھاگلپور: بہار کے بدنام زمانہ سرجن گھپلہ سے متعلق بھاگلپور ضلع میں نو گچھیا بلاک کے بینک کھاتے سے تقریباً چھ کروڑ روپے کی غیر قانونی نکاسی معاملے میں ایک دیگر ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نوگچھیا بلاک کا ایک سرکاری اکاونٹ بھاگلپور کے انڈین بینک میں کھولا گیا تھااور اس اکاونٹ میں پانچ کروڑ اسی لاکھ 469 روپے کی غیر قانونی طریقے سے نکاسی کرکے بعد میں کھاتے کو جون 2011میں بند کردیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایاکہ ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر اس بلاک کے تما م اکاونٹ کی جانچ کرانے کے دوران یہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سلسلے میں نو گچھیا کے بی ڈی او نے کل دیر رات انڈین بینک کے اس وقت کے منیجر، ملازم اور سرجن کے عہدیداروں کے خلاف تلکا مانجھی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

سرجن گھوٹالہ کیس میں ایک اور ایف آئی آر درج

خیال رہے کہ تقریباً تیرہ سو کروڑ روپے کے سرجن گھپلہ معاملے میں اب تک پندرہ ایف آئی آر درج کرائی جاچکی ہے ۔ جب کہ مختلف سرکاری محکموں، بینکوں اور سرجن کے سترہ ملزمین کو جیل بھیجا گیا ہے۔ معاملے کی انکوائری کرنے والی سی بی آئی نے اب تک پندرہ معاملات کو اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز