پارلیمنٹ میں آج پیش ہوگا شہریت ترمیمی بل، آسام میں وزیر اعظم مودی کے خلاف مظاہرہ

آسام میں قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) کو لے کر ایک مرتبہ پھر سے مخالفت تیز ہو گئی ہے

Jan 07, 2019 07:42 AM IST | Updated on: Jan 07, 2019 08:38 AM IST

آسام میں قومی شہریت رجسٹر (این آر سی)  کو لے کر ایک مرتبہ پھر سے مخالفت تیز ہو گئی ہے۔ شہریت ترمیمی بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی آخری رپورٹ پیر کے روز پارلیمنٹ میں پیش ہونی ہے۔ ایک عرصہ سے لٹکے اس بل کے خلاف صرف حزب مخالف ہی نہیں، بلکہ شیو سینا نے بھی مورچہ کھول دیا ہے۔ تاہم کانگریس، ترنمول کانگریس، سی پی ایم اور سماجوادی پارٹی پہلے ہی جے پی سی رپورٹ کے خلاف ہیں۔

آسام کے مختلف مقامات پر شہریت بل کو لے کر ہفتہ اور اتوار کے روز مظاہرہ ہوا۔ اس سے ایک دن پہلے وزیر اعظم نریند مودی نے کہا تھا کہ ان کی حکومت مجوزہ قانون کو منظوری دلانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ جس کے بعد آسام میں مظاہرین نے وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلی سربانند سونووال کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

پارلیمنٹ میں آج پیش ہوگا شہریت ترمیمی بل، آسام میں وزیر اعظم مودی کے خلاف مظاہرہ

Loading...

 

 

Loading...