ممتا نے بنگالی فلموں پر جی ایس ٹی میں بنگال کا حصہ کیا معاف ، فلم سازوں نے وزیر اعلی کا ادا کیا شکریہ

Jun 12, 2017 09:26 PM IST | Updated on: Jun 12, 2017 09:26 PM IST

کلکتہ: بنگالی فلم ساز، اداکاراور پروڈیوسروں نے مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کا بنگالی فلموں میں بنگال کی حصہ داری کی معافی پر شکریہ اداکیا ہے۔ قومی ایوارڈ یافتہ سرجیت مکھرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ممتا بنرجی اور وزیر خزانہ امیت مترا کا شکریہ کہ ان دونوں کی وجہ سے بنگالی فلموں کو فائدہ پہنچا ہے ۔بیگم جان اور آٹو گراف جیسی فلم کے بنانے والی کمپنی شرکی وینکٹیش نے اپنے بیان میں کہا کہ ہے کہ ممتا بنرجی اور ریاستی وزیر حزانہ امیت مترا کا بنگالی فلموں میں جی ایس ٹی میں بنگال کے حصہ کی معافی پر ہم شکریہ اداکرتے ہیں ۔

قومی ایوارڈ یافتہ پرن چٹرجی نے ممتابنرجی اور امیت مترا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی سنیما پر جی ایس ٹی کو صفر فیصد کرنا چاہیے۔جی ایس ٹی کونسل کی اتوار کو میٹنگ ہوئی جس میں 66اشیاء کے جی ایس ٹی کی شرح میں کمی لائی گئی ۔جی ایس ٹی کونسل نے سنیما ٹکٹ پر دو سلیپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔جن فلموں کا ٹکٹ 100روپیہ سے کم ہوگا اس پر 18فیصد ٹیکس ہوگا اور 100فیصد سے زاید ہوگا اس پر 28فیصد ٹیکس لگے گا۔

ممتا نے بنگالی فلموں پر جی ایس ٹی میں بنگال کا حصہ کیا معاف ، فلم سازوں نے وزیر اعلی کا ادا کیا شکریہ

امیت مترانے کہاکہ مغربی بنگال حکومت نے بنگالی فلموں کے ٹکٹ پر اپنے حصہ کا 9فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز