تیز گیند باز محمد سمیع کی اہلیہ کی حمایت میں اب بنگال خواتین کمیشن آگے آیا ، ہر ممکن مدد کرنے کی پیش کش

Mar 09, 2018 06:02 PM IST | Updated on: Mar 09, 2018 06:02 PM IST

کلکتہ : تیز گیندباز محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں کی حمایت میں اب بنگال خواتین کمیشن سامنے آگیا ہے ۔کمیشن کی چیرپرسن لینا چکرورتی نے کہا ہے کہ کمیشن حسین کی مدد کرنے کو تیار ہے ۔ خیال رہے کہ سمیع پر ان کی اہلیہ نے مختلف خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا الزام عائد کیا ہے ۔حسین میں پولس میں شکایت درج کرائی ہے کہ محمد سمیع ان کو ذہنی اذیت دینے کے ساتھ مارپیٹ بھی کررہے تھے ۔

چکرورتی نے کہا کہ اگر حسین ان سے مدد مانگتی ہے تو وہ تیار ہیں ۔محمد سمیع ایک کھلاڑی ہیں ، صرف اس بنیاد پر انہیں راحت نہیں دی جاسکتی ہے ۔کیوں کہ قانون کی نگاہ میں سب برابر ہیں ۔ حسینہ کی شکایت پر پولس نے محمد سمیع کے خلاف قتل کی کوشش،اور ریپ کے مقدمے درج کیے گئے ہیں ۔حسینہ کلکتہ پولس جوائنٹ کمشنر آف پولس پیتی ترپاتھی کو کو کل شام تحریری شکایت کی تھی ۔

تیز گیند باز محمد سمیع کی اہلیہ کی حمایت میں اب بنگال خواتین کمیشن آگے آیا ، ہر ممکن مدد کرنے کی پیش کش

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز