گمنام پراپرٹی قرقی معاملہ میں انکم ٹیکس محکمہ کے سامنے پیش ہوئیں میسا بھارتی ، چھ گھنٹوں تک پوچھ گچھ

Jun 21, 2017 10:03 PM IST | Updated on: Jun 21, 2017 10:03 PM IST

پٹنہ : ایک ہزار کروڑ روپے کی مبینہ گمنام پراپرٹی معاملے میں انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر تقریبا 175 کروڑ روپے کی جائیداد قرق کئے جانے کے بعد راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کی رکن پارلیمان بیٹی میسا بھارتی آج اپنے شوہر شیلیش کمار کے ساتھ نئی دہلی میں واقع محکمہ انکم ٹیکس کے سامنے پیش ہوئیں ۔

محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع نے بتایا کہ محترمہ بھارتی اور ان کے شوہر صبح 10.45 بجے دارالحکومت کے جھنڈےوالان میں واقع محکمہ کے دفتر میں پیش ہوئے۔ ان دونوں نے محکمہ کو کچھ دستاویزات سونپے اور اپنے بیان درج کرائے۔ محکمہ ان کے بیان کا مطالعہ کرے گا اور ضرورت پڑنے پر انہیں دوبارہ بلایا جا سکتا ہے۔

گمنام پراپرٹی قرقی معاملہ میں انکم ٹیکس محکمہ کے سامنے پیش ہوئیں میسا بھارتی ، چھ گھنٹوں تک پوچھ گچھ

محکمہ نے کل محترمہ بھارتی، ان کے شوہر شیلیش کمار، بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو، بہار کی سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی اور ان کی دوبیٹیاں راگنی اور چندہ یادو سے منسلک جائیداد اور پلاٹ قرق کئے گئے تھے جس میں راجدھانی دہلی کے بجواس علاقے میں واقع فارم ہاؤس اور ڈیفنس کالونی واقع ایک کوٹھی بھی شامل ہے۔ قرق پراپرٹی کی مارکیٹ کی قیمت 175 کروڑ روپے بتایا گیا ہے جبکہ بک ویلیو 9.32 کروڑ روپے ہے۔

گمنام جائیداد کے معاملے میں محکمہ انکم ٹیکس نے محترمہ بھارتی اور ان کے شوہر کو پیشی کے لیے پہلے دو بار نوٹس جاری کئے تھے ۔ پیش نہ ہونے پر شیلیش کمار پر محکمہ انکم ٹیکس نے 10 ہزار کا جرمانہ بھی کیا تھا۔ اس کے بعد دوسرا نوٹس بھیجا تھا لیکن پھر بھی پیش ہونے پر پراپرٹی قرق کرنے کی کارروائی کی گئی تھی۔

محکمہ نے گزشتہ ماہ مسٹر لالو پرساد یادو اور ان کے خاندان سے منسلک ایک ہزار کروڑ روپے کی گمنام جائیداد کے معاملے میں 22 ٹھکانوں پر راجدھانی دہلی اور ارد گرد کے علاقوں میں چھاپہ ماری اور سروے کیا تھا اور جو جائداد قرق کی گئی ہے ان پر بھی چھاپہ ماری ہوئی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز