بھوجپوری ادکارہ پونم دوبے کا انکشاف ، جھیل چکی ہوں کاسٹنگ کاوچ کا درد ، مگر نہیں کیا سمجھوتہ

بھوجپوری فلم منا موالی کی اداکارہ پونم دوبے نے یہ کہہ کر سنسنی پھیلادی ہے کہ فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاوچ بدستور جاری ہے اور وہ خود اس کا شکار ہوئی ہیں ۔

Sep 09, 2018 07:49 PM IST | Updated on: Sep 09, 2018 07:49 PM IST

بھوجپوری فلم منا موالی کی اداکارہ پونم دوبے نے یہ کہہ کر سنسنی پھیلادی ہے کہ فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاوچ یعنی کیرئیر میں ترقی کیلئے سیکس کا مطالبہ بدستور جاری ہے اور وہ خود اس کا شکار ہوئی ہیں ۔ ریلیز کو لے کر پٹنہ پہنچے ادکار پرومود پریمی اور اداکارہ پونم دوبے نے نیوز 18 سے خاص بات چیت کی۔ اس دوران پونم دوبے نے انکشاف کیا کہ شروعاتی کیرئیر میں میرے ساتھ بھی کاسٹنگ کاوچ ہوا تھا۔ تاہم میں نے رول کیلئے سمجھوتہ نہیں کیا اور شارٹ کٹ کا راستہ بھی اختیار نہیں کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے آئٹم ڈانسر کے طور پر انڈسٹری میں قدم رکھا ، لیکن مجھے ہیروئن بنانے کے نام پر میرا کاسٹنگ کاوچ کیا گیا ۔ پونم دوبے نے تسلیم کیا کہ انڈسٹری میں کاسٹنگ کاوچ کی کوشش جاری ہے اور اس کیلئے نہ صرف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ذمہ دار ہیں بلکہ ادکارائیں بھی قصوروار ہیں ، جو کم وقت میں مقام حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

بھوجپوری ادکارہ پونم دوبے کا انکشاف ، جھیل چکی ہوں کاسٹنگ کاوچ کا درد ، مگر نہیں کیا سمجھوتہ

بھوجپوری ادکارہ پونم دوبے

بات چیت کے دوران پونم دوبے نے بہار میں فلم سٹی نہیں بنائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ دیگر ریاستوں کی طرح بہار میں بھوجپوری فلموں میں سبسڈی نہیں ملنے پر بھی تشویش کااظہار کیا ۔ وہیں پونم دوبے اور پرومود پریمی نے فلم منا موالی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ فلم شائقین کو کافی پسند آئے گی کیونکہ اس میں فحش نہیں ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز