وزیر اعظم مودی پہنچے بہار ، نتیش کمار کے ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں کا لیں گے فضائی جائزہ

Aug 26, 2017 12:40 PM IST | Updated on: Aug 26, 2017 12:40 PM IST

پٹنہ : وزیراعظم نریندر مودی آج بہار میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لینے کے لئے پورنیا پہنچے۔ وزیراعظم مودی صبح تقریباََ دس بجے پورنیا کے چوناپور میں واقع فوجی ہوائی اڈہ پر پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیراعلی نتیش کمار اورنائب وزیراعلی سشیل کمار مودی نے کیا۔

اس کے بعد وزیراعظم مودی وزیراعلی نتیش کمار کے ساتھ ریاست کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کافضائی جائزہ لینے کے لئے روانہ ہوگئے۔ مسٹر مودی ہوائی جائزہ کرکے واپس آنے کے بعد پورنیا میں وزیراعلی اور ریاست کے سینئر حکام کے ساتھ سیلاب سے راحت و بچاو کاموں کاجائزہ لیں گے۔

وزیر اعظم مودی پہنچے بہار ، نتیش کمار کے ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں کا لیں گے فضائی جائزہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز