بہار میں مبینہ بیف سے بھرے ٹرک کو لوگوں نے روکا، تین افراد گرفتار

Aug 03, 2017 02:41 PM IST | Updated on: Aug 03, 2017 02:41 PM IST

آرہ۔  بہار میں ضلع بھوجپور کے شاه پور تھانہ علاقے سے پولیس نے آج مبینہ بیف کے ساتھ تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقامی نوجوان آج صبح جب مارننگ واک کے لئے نکلے تھے تبھی ان کی نظر ایک ایسے ٹرک پر پڑی جس سے پانی اور خون ٹپک رہا تھا۔ نوجوانوں نے ٹرک کو روک لیا اور پورے معاملے کی اطلاع مقامی تھانہ کو دی۔

ذرائع نے بتایا کہ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے جب ٹرک کی تلاشی لی تو اس میں بھاری مقدار میں مویشی کا گوشت ملا ۔ اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ برآمد گوشت کو چانچ کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔

بہار میں مبینہ بیف سے بھرے ٹرک کو لوگوں نے روکا، تین افراد گرفتار

برآمد شدہ ٹرک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز