بہار ضمنی انتخابات : جہان آباد اور ارریہ میں آرجے ڈی کی جیت ، بھبھوامیں بی جے پی فاتح

Mar 14, 2018 04:43 PM IST | Updated on: Mar 14, 2018 05:06 PM IST

پٹنہ: بہارمیں جہان آباد اسمبلی حلقہ سے اصل اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتادل (آر جےڈی )کے امیدوار کمارکرشن موہن عرف سودے یادو اور بھبھوا اسمبلی سیٹ سے حکمراں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )امیدوار رنکی رانی منتخب قراردی گئی ہیں ۔ادھر ارریہ لوک سبھا سیٹ پر بھی آر جے ڈی کے امیدوار جیت گئے ہیں ۔ سرفراز عالم نے اپنی حریف کو 57358 ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرادیا ہے۔

ریاستی انتخابی دفتر کے مطابق آرجے ڈی کے سودے یادو نے جنتادل یو کے ابھیرام شرما کو 35036ووٹوں کے فرق سے شکست دی ۔آر جے ڈی نے اس سیٹ پر اپنا قبضہ برقراررکھاہے ۔وہیں بھبھوا سے بی جے پی کی رنکی رانی پانڈے نے کانگریس کے شنبھو پٹیل کو تقریبا16ہزار ووٹوں سے ہرایا۔اس سیٹ پر بی جے پی نے اپنا قبضہ برقراررکھا ہے ۔

بہار ضمنی انتخابات : جہان آباد اور ارریہ میں آرجے ڈی کی جیت ، بھبھوامیں  بی جے پی فاتح

واضح رہے کہ مسٹر یادو کے والد مندریکا سنگھ یادو کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی جہان آباد سیٹ اور محترمہ پانڈے کے شوہر آنند بھوشن پانڈے کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی بھبھواسیٹ کے لئے 11مارچ کو ضمنی انتخاب کرائے گئے تھے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز