بہار ضمنی انتخابات : پولنگ ختم ، ارریہ میں 57 ، جہان آباد میں 50.56 اور بھبھوا میں 54.3 فیصد ووٹنگ

بہار میں لوک سبھا کی ایک اور اسمبلی کی دو سیٹوں پر ہو رہے ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان آج صبح سات بجے شروع ہو گئی۔

Mar 11, 2018 12:46 PM IST | Updated on: Mar 11, 2018 08:46 PM IST

پٹنہ: بہار میں لوک سبھا کی ایک اور اسمبلی کی دو سیٹوں پر آج سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ہونے والے ضمنی انتخابات میں 55.77 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔اس دوران مختلف مقامات پر 11 افراد گرفتار بھی کیا گیا۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر اجے بی نائک نے ووٹنگ ختم ہونے کے بعد منعقد ہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ارریہ لوک سبھا حلقہ میں 57 فیصد، جہان آباد اسمبلی حلقے میں 50.56 فیصد اور بھبھوا اسمبلی حلقہ میں 54.3 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا۔

بھبھوا اسمبلی حلقہ میں 23 پولنگ مراکز پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ووٹر ویریفائڈ پیپر آڈٹ ٹریل ( وی وی پی اے ٹی) کے خراب ہونے کی شکایت ملی ۔انہوں نے کہا کہ وی وی پی اے ٹی کا پہلی بار استعمال ہونے کی وجہ سے کچھ تکنیکی خرابی آئی ہے۔ مسٹر نائک نے بتایا کہ بھبھوا اسمبلی کے وی وی پی اے ٹی میں خرابی کی وجہ سے جن 23 پولنگ بوتھوں پر ووٹنگ نہیں ہوئی وہاں 13 مارچ کو دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ارریہ لوک سبھا اور جہان آباد اسمبلی حلقوں کا کل جائزہ لیا جائے گا۔

بہار ضمنی انتخابات : پولنگ ختم ، ارریہ میں 57 ، جہان آباد میں 50.56 اور بھبھوا میں 54.3 فیصد ووٹنگ

ضمنی انتخابات میں 55.77 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا

اس درمیان ریاستی پولس ہیڈکوارٹر کے ذرائع نے بتایا کہ ووٹنگ کے دوران کہیں سے بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔ ووٹنگ کے دوران گڑبڑی کرنے کے الزام میں ارریہ لوک سبھا حلقے سے ایک اور بھبھوا اسمبلی حلقہ سے دس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ضمنی انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لئے ارریہ میں 2143 اور جہان آباد میں 357 اور بھبھوا میں 326 پولنگ مراکز بنائے گئے تھے۔ منصفانہ انتخابات کرانے کے لئے 281 سپروائزر مقرر کئے گئے تھے۔ پورا انتخاب وی وی پی اے ٹی سے کرایا گیا ہے۔ ارریہ سیٹ کے لئے 1737471، بھبھوا کے لئے 258789 اور جہان آباد سیٹ کے لئے کل 286105 ووٹروں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ ووٹوں کی گنتی 14 مارچ کو ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ ارریہ لوک سبھا سیٹ پر قسمت آزمانے کے لئے کل سات امیدوار میدان اترے لیکن اہم مقابلہ سابق ایم پی محمد تسليم الدين کے بیٹے اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے محمد سرفراز عالم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پردیپ سنگھ کے درمیان رہا۔ جوكيهاٹ سے جنتا دل یونائٹیڈ(جے ڈی یو) کے رکن اسمبلی محمد سرفراز عالم حال ہی میں آر جے ڈی میں شامل ہوئے ہیں۔سال 2014 کے پارلیمانی انتخابات میں محمد تسليم الدين نے بی جے پی کے پردیپ سنگھ کو شکست دی تھی۔ محمد تسلیم الدین کا انتقال ہو جانے کی وجہ سے ارریہ لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب کرایا گیا ہے۔ آر جے ڈی ممبر اسمبلی مندركا سنگھ یادو کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی جہان آباد اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات کے دنگل میں مسٹر یادو کے بیٹے سدے یادو اور جنتا دل یونائٹیڈ(جے ڈی یو) امیدوار ابھیرام شرما کے درمیان سیدھا مقابلہ تھا۔ اس سیٹ پر تین خواتین سمیت کل 14 امیدوار میدان میں ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز