نتیش وزیر اعلی کے عہدہ سے مستعفی، بہار کے مفاد میں بی جے پی کے ساتھ سے پرہیز نہیں

Jul 26, 2017 06:52 PM IST | Updated on: Jul 26, 2017 08:09 PM IST

پٹنہ۔  بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے خلاف بدعنوانی کے معاملہ میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ایف آئی آر کے بعد سے ریاست میں حکمراں مہاگٹھ بندھن کے دو بڑے اتحادی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے مابین پیدا ہونے والے تعطل کا ’ڈراپ سین‘ آج وزیر اعلی نتیش کمار کے استعفی کے ساتھ ہوگیا۔ مسٹر کمار نے آج شام جنتا دل یو قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے فوراً بعد گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی کو اپنا استعفی نامہ سونپ دیا۔ گورنر نےبھی مسٹر کمار کا استعفی منظور کرلیا اور انہیں اگلا انتظام ہونے تک کام کرتے رہنے کو کہا ہے۔

اس سے قبل جنتا دل یو قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں مسٹر کمار نے اپنے استعفی کا اعلان کیا اور اس کے بعد گورنر سے ملنے کے لئے وقت مانگا تھا۔ مسٹر کمار نے گورنر سےملنے سےقبل فون کرکے آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو اور مہا گٹھ بندھن کے ایک دیگر اتحادی کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور بہار امور کے انچارج سی پی جوشی کو اپنے استعفی کی اطلاع دے دی تھی۔

نتیش وزیر اعلی کے عہدہ سے مستعفی، بہار کے مفاد میں بی جے پی کے ساتھ سے پرہیز نہیں

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز