ہر مذہب کے لوگ شراب بندی کے حق میں : نتیش

Jun 28, 2017 07:49 PM IST | Updated on: Jun 28, 2017 07:49 PM IST

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے شراب بندی سے لوگوں کی زندگی میں خوشحالی بڑھنے کا دعوی کرتے ہوئے آج کہاکہ ہر مذہب کے لو گ شراب بندی کے حق میں ہیں۔ مسٹر کمار نے راجدھانی پٹنہ کے انجمن اسلامیہ ہال میں جمعیت علماء ہند (بہار) کی جانب سے منعقدہ عید ملن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں مستعدی سے شراب بندی نافذ ہے۔ اب اسے نشہ سے پاک بنانے کی طرف لے جانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر مذہب کے لوگ شراب بندی کے حق میں ہیں۔ شراب بندی تمام مذاہب کے لوگوں کو جوڑتی ہے۔ ریاست میں شراب بندی کا کافی مثبت اثر ہوا ہے۔

وزیر اعلی نے کہا ’ہم پورے سماج کو نشہ سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ ہم جب تک ہیں، اس عزم کو نہیں توڑیں گے۔ سبھوں کو مل جل کر اس سلسلے میں کام کرنا ہے۔ صرف سرکاری نظام سے کامیابی نہیں ملے گی۔سبھوں کا تعاون ضروری ہے۔ اس سال 21 جنوری کو نشہ سے پاک مہم کے تحت بنائی گی انسانی زنجیر میں چار کروڑ سے زیادہ افراد نے حصہ لیا گیا جو شراب بندی سے متعلق لوگوں کے نظریہ کی عکاسی کرتا ہے۔ ہر مذہب کے لوگ اس میں شامل ہوئے تھے۔‘

ہر مذہب کے لوگ شراب بندی کے حق میں : نتیش

file photo

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز