مظفرپورعصمت دری معاملے میں نتیش کمارکی وارننگ "قصوروارپائے جانے پروزیرکی بھی جائےگی کرسی"۔

بہار کے وزیراعلی نتیش کمارنے کہا کہ مظفر پورگرلس شیلٹرہوم میں بچیوں کے ساتھ عصمت دری کے معاملے میں وزیر ہوں یا کوئی اور، جو بھی قصوروار پایا جائے گا، اسے بخشا نہیں جائے گا۔

Aug 06, 2018 07:11 PM IST | Updated on: Aug 07, 2018 07:27 AM IST

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج کہا کہ مظفر پورگرلس شیلٹر ہوم میں بچیوں کے ساتھ عصمت دری کے معاملے میں وزیر ہوں یا کوئی اور، جو بھی قصوروار پایا جائے گا، اسے بخشا نہیں جائے گا۔

نتیش کمار نے یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد 'عوامی ڈائیلاگ' پروگرام کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاستی حکومت کی ہدایت پرغیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کا سماجی آڈیٹنگ کرنے والے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس (ٹی آئی ایس ایس) کی رپورٹ سے مظفرپورکے شیلٹرہوم میں عصمت دری کا انکشاف ہوا۔

مظفرپورعصمت دری معاملے میں نتیش کمارکی وارننگ

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار: فائل فوٹو

اس سے قبل کسی نے بھی حکومت کواس بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی۔ جانکاری ملتے ہی حکومت نے بروقت کاروائی کی۔ اس معاملے میں بہار پولیس اچھا کام کر رہی تھی۔ لیکن کسی کو شبہہ نہ رہے، اس لئے اس کی جانچ مرکزی جانچ بیورو(سی بی آئی) سے کرانے کی سفارش کی گئی۔ ساتھ ہی حکومت نے ہائی کورٹ سے بھی اس معاملے کی جانچ کی نگرانی کی بھی درخواست کی ہے۔

Loading...

وزیر اعلی نے کہا کہ مظفر پور گرلس شیلٹر ہوم کی نگرانی کے لئے سماجی بہبود محکمہ کے جو بھی افسر ذمہ دار تھے، انہیں فوری طور پرمعطل کر دیا گیا ہےاور ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔

انہوں نے سماجی فلاح کی وزیرمنجو ورما کے استعفیٰ کے سلسلے میں پوچھے جانے پر کہا کہ اس معاملے میں جوکوئی بھی وزیرذمہ دار ہوگا، اس کے خلاف کارروائی ہوگی، لیکن اس معاملے میں وزیر منجو ورما سے انہوں نے پہلے ہی دن وضاحت طلب کی تھی۔ اس پروزیر نے اس معاملے میں اپنے کوئی بھی رول سے انکار کیا تھا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز