مظفرپورشیلٹرہوم معاملے پرنتیش کمارنےتوڑی خاموشی، "جس نے بھی یہ گناہ کیا، اسےنہیں بخشا جائے گا"۔

بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے مظفرپورشیلٹرہوم میں جنسی استحصال معاملے پرکہا کہ ریاستی حکومت عدالت کی نگرانی میں سی بی آئی جانچ کےلئے تیارہے۔

Aug 03, 2018 04:39 PM IST | Updated on: Aug 03, 2018 04:40 PM IST

بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے مظفرپورشیلٹرہوم میں جنسی استحصال معاملے میں خاموشی توڑتے ہوئے جمعہ کوکہا کہ ریاستی حکومت عدالت کی نگرانی میں سی بی آئی جانچ کے لئے تیارہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب تک وہ کرسی پرہیں، قانون سے سمجھوتہ نہیں ہوگا اورجس نے بھی یہ گناہ کیا ہے، اسے بخشا نہیں جائے گا"۔

پٹنہ میں کنیا فلاح وبہبود اسکیم کا افتتاح کرنے کے بعد نتیش کمارنےمظفرپورکے واقعہ پر اپنے درد کا اظہارکیا۔ ان کا کہنا تھا "جوبھی ہوا، اس سے مجھے بہت درد ہے، تکلیف ہے، جس نے بھی یہ گناہ کیا ہے، چاہے جوبھی ہو، اسے بخشا نہیں جائے گا۔ جب تک میں ہوں، قانون کے راج سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

مظفرپورشیلٹرہوم معاملے پرنتیش کمارنےتوڑی خاموشی،

بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار: فائل فوٹو

Loading...

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وہ اس معاملے کی ہراطلاع خود لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف سکریٹری دیپک کماراورسماجی فلاح وبہبود محکمہ کے پرنسپل سکریٹری اتل کمارکے ساتھ وہ مسلسل رابطے میں ہیں۔ نتیش کمارنے کہا کہ انہوں نے چیف سکریٹری سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں ہائی کورٹ کی مانیٹرنگ میں جانچ کرانے کےلئے جوبھی ضروری ہے، وہ قدم اٹھائیں۔

انہوں نے ایسے واقعات کو روکنے کےلئے سسٹم میں بھی سدھارکی ضرورت بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوایسا نظام تیارکرنا چاہئے، جس میں سب کچھ شفاف ہو، جو بات کسی کے من میں ہو، وہ آگے آکربتاسکے۔ اس پرہم کوسوچنے کی ضرورت ہے"۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز