بہار کانگریس کے صدرعہدہ سے اشوک چودھری ہٹائے گئے، کوکب قادری بنے ایگزیکٹیو صدر

Sep 27, 2017 08:51 AM IST | Updated on: Sep 27, 2017 08:51 AM IST

پٹنہ۔ بہار میں اتحاد کے ٹوٹنے کے بعد کانگریس میں جاری گھمسان کی گاج بالآخر اشوک چودھری پر گر ہی گئی۔ بہار کانگریس میں بغاوت کے بعد سے ہی ریاستی کانگریس کے صدر اشوک چودھری پر تلوار لٹک رہی تھی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ریاستی صدر کے عہدہ سے اشوک چودھری کو ہٹا دیا ہے۔ کانگریس جنرل سیکریٹری جناردن دویدی نے اس بارے میں آگاہ کیا۔

جناردن دیویدی نے کہا، "بہار کانگریس کے صدر اشوک چودھری کو فوری طور پر ان کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔"

بہار کانگریس کے صدرعہدہ سے اشوک چودھری ہٹائے گئے، کوکب قادری بنے ایگزیکٹیو صدر

جناردن دیویدی نے کہا، "بہار کانگریس کے صدر اشوک چودھری کو فوری طور پر ان کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔"

فی الحال پارٹی کے نائب صدر کوکب قادری کو ایگزیکٹو صدر بنا دیا گیا ہے۔ قادری نے نئی ذمہ داری کے لئے اعلی کمان کا شکریہ ادا کیا۔ کانگریس کے رہنما وی کے ٹھاکر نے اعلی کمان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور جے ڈی (یو) کے رہنما اجے آلوک کے تبصرے پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ کیوں اجے کانگریس کے داخلی معاملات سے متاثر ہو رہے ہیں؟

 

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز