بی جے پی میں کنبہ پروری پر تیجسوی کا طنز، کیاوزیراعظم پارٹی لیڈروں کے بچوں کو سیٹ کرنے کیلئے یوپی کواپسیٹ کریں گے

Jan 23, 2017 01:37 PM IST | Updated on: Jan 24, 2017 06:57 PM IST

پٹنہ: اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی فہرست میں پارٹی لیڈروں کے بیٹوں اور رشتہ داروں کی ٹکٹ دیئے جانے پر بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ پارٹی لیڈروں کے بچوں کو 'سیٹ کرنے میں اتر پردیش کو 'اپسیٹ کریں گے۔

مسٹر یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عزت مآب وزیر اعظم، کیا اب آپ اپنے لیڈروں کے بچوں کو سیٹ کرنے کے چکر میں یوپی کو اپسیٹ کریں گے۔ بہار کے تناظر میں کچھ یاد آیا سر ۔ اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے پارٹی رہنماؤں سے اپیل کی تھی کہ لیڈران اپنے خاندان کے لوگوں کے لئے ٹکٹ کا مطالبہ نہ کریں ، لیکن بی جے پی کی اب تک جاری کی گئی دو فہرست سے صاف ہو گیا ہے کہ ان کی اپیل بے اثر دکھائی دے رہی ہے۔

بی جے پی میں کنبہ پروری پر تیجسوی کا طنز، کیاوزیراعظم پارٹی لیڈروں کے بچوں کو سیٹ کرنے کیلئے یوپی کواپسیٹ کریں گے

بی جے پی کی جانب سے جاری کی گئی دوسری فہرست میں 155 نام ہیں۔ اس لسٹ میں پارٹی کے کئی بڑے رہنماؤں کے بیٹوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ہی باہری لوگوں کو فوقیت دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے دوران نریندر مودی نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ پچھلی بار (لوک سبھا انتخابات) میں بیٹی کو سیٹ کرنے میں لگے تھے لیکن نہیں کر پائے، اس بار دونوں بیٹوں ( اسمبلی) کو سیٹ کرنا چاہتے ہیں، اس چکر میں بہار کو ہی اپسیٹ کر دیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز