بہار : مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے خلاف زمین فرضی واڑہ میں کیس درج ، تیجسوی کا نتیش کمار پر نشانہ

Feb 08, 2018 05:53 PM IST | Updated on: Feb 08, 2018 05:53 PM IST

پٹنہ : زمین فرضی واڑہ کے سلسلہ میں مرکزی وزیر گری گراج سنگھ اور تین سی او سمیت 33 افراد کے خلاف دانا پور تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ درج معاملہ میں ایس سی ، ایس ٹی انسداد مظالم ایکٹ کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔ عرضی گزار رام نارائن پرساد کی کی درخواست پر ایک مقامی عدالت نے جانچ کا حکم دیا تھا ، جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ عرضی میں سبھی ملزموں پر دو ایکڑ 56 ڈسمل زمین پر زبردستی قبضہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔

ادھر گری راج کے خلاف کیس درج ہونے کے بعد بہار میں سیاسی درجہ حرارت ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ہے اور بیان بازیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادو نے گری راج سنگھ کے خلاف زبردستی زمین پر قبضہ کرنے کے معاملہ میں وزیراعلی نتیش کمار سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کہا کہ اخلاقیات کی بات کرنے والے نتیش کمار آج خاموش کیوں ہیں۔

بہار : مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے خلاف زمین فرضی واڑہ میں کیس درج ، تیجسوی کا نتیش کمار پر نشانہ

گری راج سنگھ ۔ فائل فوٹو

تیجسوی یادو نے ٹویٹر پر لکھا کہ نتیش کمار صاحب شرمائیے نہیں، منہ کھولئے، ضمیر کو جگایئے، اخلاقیات کو یاد کیجئے ، گونگے مت بنئے، ڈریئےمت بلکہ استعفی لکھ کر گورنر ہاؤس جایئے۔ آپ کے انتہائی عزیز کابینہ وزیر گری راج نے بہارکے دلتوں کی لگ بھگ تین ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ ایکشن لیجئے اور ڈریئے مت ۔

حزب اختلاف کے لیڈر نے سوالیہ لہجے میں وزیراعلی سے پوچھا کہ کیا وہ اب گٹھ بندھن توڑیں گے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ضمیر کی آواز پر مہاگٹھ بندھن سے الگ ہونے والے نتیش کمار کیا اب استعفی دیں گے۔ اب آپ کا اخلاقیات کہاں چلا گیا، کیا اس کا کوئی جواب ہے آپ کے پاس۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز