ممبرپارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی سیلاب زدگان کی راحت رسانی میں مصروف

Sep 01, 2017 09:07 PM IST | Updated on: Sep 01, 2017 09:07 PM IST

کشن گنج: مقامی ایم پی مولانااسرارالحق قاسمی سیلاب متاثرہ علاقوں کے مسلسل دوروں میں مصروف ہیں۔علاقے میں تباہ کن سیلاب کے بعدسڑکوں کے ٹوٹ جانے اورذرائع آمدورفت کے متاثر ہونے کے باوجود مولاناقاسمی روز علاقے کے دوردراز گاؤں میں پہنچ کر سیلاب متاثرین کے حالات کاجائزہ لینے میں مصروف ہیں اوران کے درمیان ریلیف و امدادی اشیاء تقسیم کروارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں آج انھوں نے کوچادھامن بلاک کے کئی گاؤں کا دورہ کیا،جن میں شیتل نگرمیلاہاٹ،بشن پور،ہلدی کھوڑاہاٹ،سرائے وغیرہ پہنچ کر سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے صورت حال کی جانکاری لی اور ریلیف تقسیم میں کی جانے والی کوتاہی پر فوراً نوٹس لیتے ہوئے بی ڈی اوسے بات کرکے تمام سیلاب متاثرین کے درمیان فوڈ پیکٹس تقسیم کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر ان کے ساتھ مقامی عوامی نمائندے مکھیا،سرپنچ وغیرہ بھی موجودرہے۔ مولاناقاسمی نے پورنیہ کے ڈگروا،بائسی،بیسا،امورمیں ہنگامی میٹنگ کی جس میں بلاک افسران کے علاوہ علاقے کے ایم ایل اے،پنچایت نمائندگان اور سماجی کارکن شامل ہوئے۔

ممبرپارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی سیلاب زدگان کی راحت رسانی میں مصروف

فائل فوٹو

مولانانے حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہدایت دی ہے کہ سیلاب متاثرین کے درمیان فوڈپیکٹس کے علاوہ ہیلتھ کیمپ کا سلسلہ بھی جاری رکھاجائے،ساتھ ہی جن لوگوں کا جانی ومالی نقصان ہواہے انہیں جلد ازجلد معاوضہ دلانے کا انتظام کیاجائے۔ علاقے کی زیادہ تر سڑکیں سیلاب میں ٹوٹ گئی ہیں،مولاناقاسمی ضلع انتظامیہ کوہدادیت دی ہے کہ تمام سڑکوں کی مرمت کاکام جلد ازجلد پوراکیاجائے تاکہ ذرائع آمدرفت کھل سکیں اور لوگوں کی پریشانیاں کم ہوں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز