معاملہ کی شکایت کے بعد بھی فی الحال کوئی گرفتاری نہیں ہو پائی ہے, bihar-girl-gang-raped-in-front-of-hostage-father-no-arrest-till-now– News18 Urdu

بہار: والد کو یرغمال بنا کر ان کے سامنے 6 لوگوں نے کیا بیٹی کا ریپ، ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں

معاملہ کی شکایت کے بعد بھی فی الحال کوئی گرفتاری نہیں ہو پائی ہے

Feb 07, 2019 04:36 PM IST | Updated on: Feb 07, 2019 05:01 PM IST

بہار کے کشن گنج میں والد کو یرغمال بناکر اسی کے سامنے اس کی بیٹی سے اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ کشن گنج ضلع کے کودھوبڑی تھانہ علاقہ میں پیر کی دیر رات ایک شخص کو یرغمال بنا کر اس کی 19 سالہ بیٹی کے ساتھ 6 لوگوں نے اجتماعی عصمت دری کی۔

خبر کے مطابق متاثر والد نے بتایا کہ دیر رات پانی پینے کے بہانے کچھ لوگوں نے ان کے گھر کا گیٹ کھلوایا تھا۔ اس کے بعد انہیں یرغمال بنا کر گاوں کے باہر لے جایا گیا۔ گاوں سے باہر لے جاکر ملزمین نے پہلے والد کی پٹائی کی اور اس پھر اسے رسی سے باندھ دیا گیا۔  اس کے بعد 6 ملزین نے یرغمال والد کے سامنے ہی اس کی بیٹی کے ساتھ ایک کے بعد ایک عصمت دری کی۔

بہار: والد کو یرغمال بنا کر ان کے سامنے 6 لوگوں نے کیا بیٹی کا ریپ، ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں

علامتی تصویر

موصولہ اطلاعات کے مطابق متاثر خاندان چند روز قبل ہی اس گاوں میں آکر رہنےلگا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ نے گزشتہ بدھ کے روز تھانے میں پہنچ کر معاملہ درج کروایا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین نے متاثرہ لڑکی اور اس  کے والد کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے پولیس میں اس  حادثہ کی شکایت کی تو انہیں جان سے مار دیا جائےگا۔

متاثر والد کی شکایت کے مطابق تمام ملزمین گاوں کے ہی رہنے والے ہیں۔ ان کی شناخت فیض عالم، عبد المنان، کالو، قاسم، تقصیر اور انصار کے طور پر ہوئی ہے۔ ان میں دو نوجوان بجلی مستری کا کام کرتے ہیں۔ ان دونوں نے ہی پانی کے بہانے متاثر خاندان کے گھر کا دروازہ کھلوایا تھا۔ معاملہ درج ہونے کے بعد سے پولیس ملزمین کی گرفتاری کے لئے چھاپےماری کر رہی ہے۔

 

 

Loading...