بہار کے گورنر کی خدا بخش لائبریری میں ڈائریکٹر کی جلد تقرری کی یقین دہانی

Mar 22, 2017 11:00 PM IST | Updated on: Mar 22, 2017 11:00 PM IST

پٹنہ : پٹنہ میں واقع مشہور خدا بخش لائبریری میں گزشتہ تین سالوں سے ڈائرکٹر کا عہدہ خالی ہے اور کوئی بھی اس سمت میں توجہ دینے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ اردو اکیڈمی کے عالمی اردو کانفرنس میں این سی پی یو ایل کے ڈائرکٹر پروفیسر ارتضیٰ کریم نے جب اس معاملہ کو اٹھایا تو بہار کے گورنر نے یقین دہانی کرائی کے یہ مسئلہ جلد ہی حل کردیا جائےگا۔

خدابخش لائبریری کے سبب پٹنہ کو بین الاقوامی سطح پر ایک منفرد مقام حاصل ہے ۔ لیکن گزشتہ تین سالوں سے لائبریری میں ڈائریکٹر کے نہیں ہونے کی وجہ سے لائبریری پوری طرح سے خستہ حالی کے کگار پر کھڑی ہے۔ اہل علم کے لئے یہ کسی ماتم سے کم نہیں ہے۔ خیال رہے کہ خدابخش لائبریری کے صدر بہار کے گورنر ہوتے ہیں اور لائبریری کا مسئلہ گورنر کے سامنے بھی کئی مرتبہ اٹھایا جا چکا ہے۔ مرکزی حکومت کے محکمہ ثقافت کی جانب سے ڈائریکٹر کی بحالی کا بھروسہ بھی دلایا گیا تھا ۔ اس کے باوجود یہ مسئلہ اب تک حل نہیں ہوسکا ہے ۔

بہار کے گورنر کی خدا بخش لائبریری میں ڈائریکٹر کی جلد تقرری کی یقین دہانی

خدابخش لائبریری بورڈ کے ممبروں کے مطابق ڈائریکٹر کی بحالی کی فائل پی ایم او میں سرد بستہ میں پڑی ہوئی ہے۔ ظاہر ہے جب تک پی ایم او سے اس معاملہ میں ہر جھنڈی نہیں ملتی ہے ، تب تک محکمہ ثقافت بھی کچھ کرنے میں ناکام رہے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز