Live Results Assembly Elections 2018

بہار حکومت سبزی کرے گی ایکسپورٹ تو بازار مہیا کرائے گا کویت

کویت میں سبزی کی زبردست مانگ ہےاور بہار میں سب سے بہتر سبزی کی پیداوار ہوتی ہے۔

Nov 13, 2017 08:51 PM IST | Updated on: Nov 13, 2017 08:51 PM IST

پٹنہ : کویت میں سبزی کی زبردست مانگ ہےاور بہار میں سب سے بہتر سبزی کی پیداوار ہوتی ہے۔ کویت بہاری پروفیشنل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ارشد محسن کے مطابق نتیش حکومت نے گرین انقلاب لانے کا اعلان کیا ہے۔ کویت میں سبزی کی زبردست مانگ ہے اور بہاری ایسو سی ایشن سبزی کا بازار دستیاب کرانے کیلئے تیار ہے۔

کویت بہاری پروفیشنل ایسوسی ایشن کے صدر نے محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر خورشید عرف فیروز احمد سے ملاقات کی۔ ایسوسی ایشن کے صدر انہیں کویت آنے کی دعوت دی اور ای ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کی کویت میں رہ رہے بہار کے لوگ ریاست کے غریب مسلمانوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ارشد محسن نے یہ بھی کہا کی وہ اس سلسلے میں جلد ہی پہل کریں گے ۔

بہار حکومت سبزی کرے گی ایکسپورٹ تو بازار مہیا کرائے گا کویت

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز