بہار : ادارہ تحقیقات عربی وفارسی کے بند ہونے کا خطرہ ، برسوں سے اساتذہ کی سیٹیں خالی ، نہیں ہوئی دوبارہ بحالی

Oct 22, 2017 02:09 PM IST | Updated on: Oct 22, 2017 02:09 PM IST

پٹنہ : بہار کی راجدھانی پٹنہ میں واقع ادارہ تحقیقات عربی و فارسی کا وجود خطرہ میں ہے۔ ادارہ میں کئی برسوں سے اساتذہ کے سبھی عہدہ خالی پڑے ہیں۔ صرف ایک ڈائریکٹر موجود ہیں ، جو کسی طرح ادارہ کو چلا رہے ہیں۔ اساتذہ کی بحالی نہیں ہونے سے ادارہ کے بند ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

ادارہ تحقیقات عربی و فارسی کی منفرد تاریخ رہی ہے۔ کبھی یہ ادارہ فارسی اورعربی پڑھانے والے اساتذہ کو نہ صرف تربیت دیتا تھا بلکہ عربی و فارسی زبانوں پر مسلسل تحقیقی کام بھی کرتا تھا ، لیکن ادارہ میں جیسے جیسے لوگ ریٹائرڈ ہوتے گئے، ان عہدوں پر بحالی نہیں ہوئی ۔ اب حالت یہ ہے کہ ادارہ تحقیقات عربی و فارسی کے بند ہوجانے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

بہار : ادارہ تحقیقات عربی وفارسی کے بند ہونے کا خطرہ ، برسوں سے اساتذہ کی سیٹیں خالی ، نہیں ہوئی دوبارہ بحالی

اساتذہ کی بحالی کے تعلق سے ادارہ تحقیقات عربی و فارسی کے ڈائرکٹر حکومت سے لگاتار مطالبہ کرتے رہے ہیں ، لیکن ان کی کوئی سننے والا نہیں ہے۔ حد تو یہ ہے کہ اقتدارمیں شامل مسلم لیڈران بھی اس معاملہ پرسنجیدہ نظرنہیں آتے ہیں۔ جے ڈی یو لیڈر غلام غوث کی بات بالکل صحیح ہے کی ٹیچر نہیں ہوگا تو تربیت کون دے گا۔ یہی سوال گزشتہ دس سالوں سے دانشوروں نے حکومت کے سامنے رکھنے کی کوشش کی ہے ، لیکن "سوشاسن "کا دعویٰ کرنے والی نتیش حکومت کی اس معاملہ پرآج تک نیند نہیں کھل سکی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز