بہار : نتیش کی جے ڈی یو کا اسمبلی کی دو اور لوک سبھاکی ایک سیٹ پر ضمنی انتخاب نہیں لڑنے کا اعلان

Feb 10, 2018 08:16 PM IST | Updated on: Feb 10, 2018 08:16 PM IST

پٹنہ : بہار میں حکمراں جنتادل یونائٹیڈ(جے ڈی یو)اسمبلی کی دو اور لوک سبھاکی ایک سیٹ کے لئے 11مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار نہیں کھڑاکریگا ۔جے ڈی یو کےریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ نے آج صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ انکی پارٹی ریاست کے دواسمبلی حلقوں جہان آباد اور بھبھوا اور ارریالوک سبھا سیٹ کے لئے ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوارنہیں کھڑاکریگا۔

انھوں نے کہا کہ جن سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہونے والے ہیں وہاں سے پارٹی کا کوئی ایم پی یا ایم ایل اے نہیں ہے ایسے میں جے ڈی یو انتخاب لڑنا نہیں چاہتا۔واضح رہے کہ بہار کے جہان آباد اسمبلی حلقہ سے جے ڈی یو کے مدریکا سنگھ یادو،بھبھوا سے بی جے پی کے آنند بھوشن پانڈے اور ارریا لوک سبھا حلقہ سے آرجے ڈی کے محمدتسلیم الدین کے انتقال کی وجہ سے ان حلقوں میں 11مارچ کو ضمنی انتخاب ہوگا۔

بہار : نتیش کی جے ڈی یو کا اسمبلی کی دو اور لوک سبھاکی ایک سیٹ پر ضمنی انتخاب نہیں لڑنے کا اعلان

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار ۔ فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز