اسدالدین اویسی کا طنز : نتیش نے ہمیں کہا تھا ووٹ کٹوا، خود پی ایم مودی کی گود میں بیٹھ گئے

بہار کے کشن گنج پہنچے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور حیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر حملہ بولا۔

Jul 11, 2018 01:01 PM IST | Updated on: Jul 11, 2018 01:13 PM IST

بہار کے کشن گنج پہنچے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور حیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر حملہ بولا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم  پارٹی کو نتیش کمار نے ووٹ کٹوا پارٹی بتایا تھا اور آج ان کی ہی پارٹی خود پی ایم نریندر مودی کی گود میں بیٹھ گئی ہے۔اویسی نے کہا کہ مہا گٹھ بندھن نے بی جے پی کو روکنے کیلئے لوگوں سے ووٹ لیا تھا لیکن انہوں نے لوگوں کو دھوکہ دیکر بی جے پی سے مل کر سرکار بنا لی۔

ٹھاکر گنج بلاک کے تاریخی گاندھی میدان میں اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ 25 سال سے ملک کی کئی ریاستوں میں شریعت کورٹ ہے۔ جہاں قاضی  مقرر ہیں وہاں کے لوگوں کو شریعہ سے انصاف ملتا ہے۔ اگر دونوں فریق میں سے کسی کو فیصلے پر اعتراض ہے تو ان کے لئے عدالت کھلی ہوئی ہے اور وہ وہاں انصاف کیلئے جا سکتے ہیں۔شریعت کورٹ کی جو بھی لوگ مخالفت کرتے ہیں اسے انہوں نے غلط بتا یا اور کہا کہ یہ کوئی متوازی کورٹ نہیں ہے۔

اسدالدین اویسی کا طنز : نتیش نے ہمیں کہا تھا ووٹ کٹوا، خود پی ایم مودی کی گود میں بیٹھ گئے

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی: فائل فوٹو

Loading...

اویسی نے اعلان کیا کہ اے آئی ایم آئی ایم کشن گنج سے لوک سبھا انتخابات لڑے گی اور پارٹی کے امیدوار اخترالایمان ہوں گے ۔ انہوں نے کانگریس اور اس کی حلیف پارٹیوں کو بھی نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد سے اس سیمانچل علاقے کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں سے ووٹ لیکر انہیں ہمیشہ ٹھگا گیا ہے۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز