نتیش کمار کے بیان پر لالو پرساد یادو کا جوابی حملہ ، پلٹو اور دغا باز قرار دیا

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر نشانہ سادھا ہے۔ لالو یادو نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے نتیش کمار پر حملہ کیا ۔

Jan 09, 2019 02:26 PM IST | Updated on: Jan 09, 2019 02:27 PM IST

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر نشانہ سادھا ہے۔ لالو یادو نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے نتیش کمار پر حملہ کیا ۔ لالو نے ٹویٹ کی شروعات نتیش کمار کے بیان سے کی ، جس میں لکھا ہے کہ مہا گٹھ بندھن کا کوئی مستقبل نہیں ہے : نتیش کمار ۔

اس کے بعد لالو نے نتیش کمار کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ جو آدمی گٹھ بندھن کے ووٹ سے کرسی پر بیٹھا ہے ، جس نے دن دہاڑے عوامی مینڈیٹ کی ڈکیتی کی اور 11 کروڑ بہاریوں کے مینڈیٹ کی بے حرمتی کی ، وہ کس زبان سے مہا گٹھ بندھن کا مستقبل بتارہا ہے ۔ ایسے پلٹو ، دغابازوں کو شرم نہیں آتی ۔

نتیش کمار کے بیان پر لالو پرساد یادو کا جوابی حملہ ، پلٹو اور دغا باز قرار دیا

نتیش کمار کے بیان پر لالو پرساد یادو کا جوابی حملہ ، پلٹو اور دغا باز بتایا

Loading...

خیال رہے کہ جیل میں رہنے کے بعد بھی لالو وقتا فوقتا اپنی باتوں کو ٹویٹر کے توسط سے شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ دراصل لالو کا یہ ٹویٹ نتیش کمار کے اس بیان پر آیا ہے ، جس میں وزیر اعلی نتیش نے کچھ دنوں قبل مہا گٹھ بندھن پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔ وزیر اعلی نتیش کمار کے اس بیان پر تیجسوی یادو سمیت دیگر لیڈروں نے بھی سخت اعتراض کیا تھا ۔

Loading...