نتیش کے وزیر چندرشیکھر کا متنازعہ بیان، سی بی آئی کو بتایا مرکزی حکومت کا کتا!۔

نتیش حکومت میں وزیر پروفیسر چندر شیکھر نے کہا کہ بی جے پی والے یو پی اے حکومت کے وقت میں بولتے تھے کہ سی بی آئی حکومت کا طوطا ہے۔ تو ابھی بی جے پی کے لئے وہی سی بی آئی اب طوطا نہیں بلکہ کتے کے جیسا ہے۔

Jul 24, 2017 01:01 PM IST | Updated on: Jul 24, 2017 01:01 PM IST

پٹنہ۔ نتیش حکومت میں راشٹریہ جنتا دل کوٹے سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزیر پروفیسر چندر شیکھر نے اتوار کو متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے ملک کی سب سے بڑی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کو کتا قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی ملک میں کتے سے بھی بری کردار میں ہے۔ چندر شیکھر نے کہا کہ لالو یادو کو سازش کے تحت پھنسایا جا رہا ہے۔ پٹنہ میں لالو سے پانچ گنا زیادہ دولت بہت سے لوگوں کے پاس ہے۔ لیکن ان لوگوں کے لئے کوئی سی بی آئی یا ای ڈی نہیں آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے یو پی اے حکومت کے وقت میں بولتے تھے کہ سی بی آئی حکومت کا طوطا ہے۔ تو ابھی بی جے پی کے لئے وہی سی بی آئی اب طوطا نہیں بلکہ کتے کے جیسا ہے۔ پروفیسر چندر شیکھر نے کہا کہ 27 اگست کی ریلی سے پہلے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد، سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو اگر جیل چلے جائیں تب بھی ہم ان کی تصویر لگا کر ریلی کریں گے۔ لالو پرساد کوئی نائٹ واچ مین نہیں ہیں۔ بی جے پی کے لوگ لالو پرساد کو کمزور نہ سمجھیں۔

نتیش کے وزیر چندرشیکھر کا متنازعہ بیان، سی بی آئی کو بتایا مرکزی حکومت کا کتا!۔

ادھر، آر جے ڈی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر رگھونش پرساد نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہاتما گاندھی کے چشمے کو سلام کرتے ہیں، لیکن ان کے پوتے (گوپال کرشن گاندھی) کی مخالفت کرتے ہیں۔ یہ کیسا دوہرا معیار ہے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز