مظفر پور شیلٹر ہوم ریپ کیس : سماجی فلاح و بہبود کی وزیر منجو ورما نے دیا استعفی

بہار کے مظفر پور شیلٹر ہوم ریپ کیس میں شوہر کا نام آنے کے بعد بہار کی سماجی فلاح و بہبود کی وزیر منجو ورما نے استعفی دیدیا ہے ۔

Aug 08, 2018 05:31 PM IST | Updated on: Aug 08, 2018 05:31 PM IST

بہار کے مظفر پور شیلٹر ہوم ریپ کیس میں شوہر کا نام آنے کے بعد بہار کی سماجی فلاح و بہبود کی وزیر منجو ورما نے استعفی دیدیا ہے ۔ معاملہ کے اہم ملزم برجیش ٹھاکر کی کال ڈیٹیل میں کئی مرتبہ اس کے اور منجو ورما کے شوہر کے درمیان بات چیت کا انکشاف ہوا تھا ۔

اس کے بعد بدھ کو عدالت میں پیشی کے دوران بھی ملزم برجیش ٹھاکر نے منجو ورما کے شوہر سے اپنے تعلقات کا اعتراف کیا تھا ۔ بہار کے اس ہائی پروفائل کیس میں اپوزیشن پارٹیاں مسلسل منجو ورما کے استعفی کا مطالبہ کررہی تھیں ۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے بھی معاملہ میں منجو ورما کا نام آنے کے بعد کہا تھا کہ اگر وہ قصور وار پائی جائیں گی تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مظفر پور شیلٹر ہوم ریپ کیس : سماجی فلاح و بہبود کی وزیر منجو ورما نے دیا استعفی

منجو ورما ۔ فائل فوٹو

ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق برجیش ٹھاکر اور منجو ورما کے شوہر کی سات مرتبہ بات چیت ہوئی تھی ۔ یہ انکشاف سی ڈی آر کی جانچ میں ہوا تھا ۔ کیس کی تفتیش کررہی سی بی آئی سی ڈی آر کی جانچ میں مصروف ہے ۔ منجو ورما کے شوہر چندر شیکھر ورما شیلٹر ہوم میں کئی مرتبہ آنے جانے کا پہلے ہی انکشاف کرچکے ہیں۔

ری کمنڈیڈ اسٹوریز