بہار میں پلاسٹک کے تھیلےکے استعمال پر پابندی عائد

ماحولیاتی تحفظ کے تئیں سنجیدگی ظاہر کرتے ہوئے بہار حکومت نے ریاست کے شہری علاقوں میں پلاسٹک کی تھیلی یا بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔

Oct 09, 2018 11:21 PM IST | Updated on: Oct 09, 2018 11:21 PM IST

ماحولیاتی تحفظ کے تئیں سنجیدگی ظاہر کرتے ہوئے بہار حکومت نے ریاست کے شہری علاقوں میں پلاسٹک کی تھیلی یا بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ کابینہ سکریٹریٹ محکمہ کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے آج یہاں بتایا کہ وزیر اعلی نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں اس سلسلے میں تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔

نتیش کمار نے بتایا کہ ماحول، جنگل اور موسمیاتی تبدیلی کے محکمہ کے تحت ریاست کے تمام میونسپل، نگر پریشد اور نگر پنچایت کی حدود کے اندر پلاسٹک کیری بیگ (تمام سائز اور موٹائي) مینوفیکچرنگ، درآمد، اسٹوریج، نقل و حمل، فروخت اور استعمال کو مکمل طور پر بندکرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

بہار میں پلاسٹک کے تھیلےکے استعمال پر پابندی عائد

علامتی تصویر

قابل ذکر ہے کہ بہار میں پولیتھن کے استعمال پر روک لگانے کے معاملے کی سماعت پٹنہ ہائی کورٹ میں ابھی چل رہی ہے۔ ریاست کے ایڈوکیٹ جنرل للت کشور نے اس سال یکم اکتوبر کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس اشوتوش کمار کی بنچ کو بتایا تھا کہ شہری علاقوں میں 25 اکتوبر 2018 سے پوليتھن پر پابندی لگ جائے گی اور اس کے ایک ماہ بعد 25 نومبر سے دیہی علاقوں میں بھی پوليتھن پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔

للت کشور نے بتایا تھا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تاریخ بھی طے کر دی گئی ہے۔ دیہی علاقے میں پابندی کے بعد 25 نومبر سے ریاست میں پوليتھن کے استعمال اور مینوفیکچرنگ پر مکمل پابندی لگ  جائے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز