مجھے تیجسوی سے لڑوانا چاہتی تھی ایشوریہ ، اہل خانہ کو کہتی تھی " گنوار" : تیج پرتاپ یادو

پٹنہ سول کورٹ میں دائر عرضی میں تیج پرتاپ نے لکھا ہے کہ ایشوریہ انہیں اور ان کے چھوٹے بھائی تیجسوی کو لڑوانا چاہتی تھیں اور وہ دونوں کے درمیان دیوار بننے کی کوشش کررہی تھیں۔

Nov 04, 2018 02:36 PM IST | Updated on: Nov 04, 2018 02:36 PM IST

لالو پرساد کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے طلاق کی عرضی میں اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے پر کئی سنگین الزامات عائد کئے ہیں ۔ نیوز 18 کو ملی معلومات کے مطابق تیج نے ایشوریہ پر سیاسی فائدے کیلئے شادی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پٹنہ سول کورٹ میں دائر عرضی میں تیج پرتاپ نے لکھا ہے کہ ایشوریہ انہیں اور ان کے چھوٹے بھائی تیجسوی کو لڑوانا چاہتی تھیں اور وہ دونوں کے درمیان دیوار بننے کی کوشش کررہی تھیں۔

اپنی عرضی میں تیج پرتاپ نے لکھا ہے کہ ایشوریہ مجھے میرے چھوٹے بھائی سے لڑوانا چاہتی تھیں ۔ وہ کہتی تھیں کہ تیجسوی تم سے جلتا ہے۔ تیج پرتاپ نے اپنی عرضی میں تاریخ کے ساتھ ذکر کیا ہے کہ 12 مئی کو ہوئی شادی کے بعد یکم ستمبر تک دونوں کے درمیان کیا کیا ہوا ۔ انہوں نے اپنی عرضی میں لکھا کہ دو جون کو ایشوریہ نے کہا تھا تمہارے یہاں سب گنوار ہیں ۔ 9 جون اور 11 جون کو دونوں کی لڑائی ہوئی تھی ۔ دونوں نے ایک دوسرے پر پانی پھینکا تھا ۔ مار پیٹ بھی ہوئی تھی ۔ جولائی اور اگست میں بھی دونوں کی لڑائی ہوئی تھی ۔

مجھے تیجسوی سے لڑوانا چاہتی تھی ایشوریہ ، اہل خانہ کو کہتی تھی

فائل فوٹو

اپنی عرضی میں تیج پرتاپ نے یہ بھی لکھا ہے کہ ایشوریہ ان پر اپنے والد کو چھپڑہ لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ دلوانے کا دباو بنا رہی تھیں۔ تیج پرتاپ نے یہ بھی لکھا ہے کہ اہلیہ انہیں قانونی معاملات میں پھنسانے کی دھمکی بھی دیتی تھیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی بھی معاملہ میں اہل خانہ کی داخل اندازی ایشوریہ کو برداشت نہیں تھی ۔ انہوں نے لکھا کہ میسا نے کسی بات پر اسے سمجھانے کی کوشش کی ، تو اس نے کہہ دیا کہ تم کون ہوتی ہو سمجھانے والی ۔

خیال رہے کہ بہار کے سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے اپنی شادی کے چھ ماہ سے بھی کم کی مدت کے بعد اپنی اہلیہ ایشوریہ سے طلاق کیلئے پٹنہ سول کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ معاملہ کے اگلی سماعت 29 نومبر کو ہوگی ۔ تیج پرتاپ کی شادی چندریکا رائے کی بیٹی ایشوریہ رائے سے 12 مئی کوہوئی تھی ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز