بہار اردو اکیڈمی کو اب ہر سال ملے گی 2.40 کروڑ کی مالی امداد

May 30, 2017 12:39 PM IST | Updated on: May 30, 2017 12:39 PM IST

پٹنہ۔ بہار اردو اکیڈمی کی مالی مشکلیں اب حل ہوگئی ہیں ۔ حکومت کی جانب سے اکیڈمی کو اس سال دو کروڑ 40 لاکھ روپیہ دیا گیا ہے۔ اکیڈمی نے اردو کو زمینی سطح پر نافذ کرانے کے ساتھ ہی اردو ادیبوں و شاعروں کو ایوارڈ کے ساتھ ان کی بیماری میں بھی مالی تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بہار اردو اکیڈمی کو اب حکومت ہر سال گرانٹ کی شکل میں2.40 کروڑ روپیہ مہیاء کرائےگی۔ اکیڈمی کو پہلے محض 40 لاکھ روپیہ ملتا تھا جس میں اکیڈمی کے ملازمین کی تنخواہیں بھی پورا نہیں ہو پاتی تھیں ۔ اکیڈمی کے سکریٹری نے بتایا کہ اب مسئلہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے۔ اردو اکیڈمی اپنے منصوبوں کو زمین پر اتارنے کی کوشش کرے گی ۔ کئی نئی اسکیموں کو بھی شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اکیڈمی  جہاں غریب صحافی، شاعر اور ادیبوں کی بیماری میں مالی تعاون کریگی وہیں اردو کے فروغ کے سلسلے میں کئی طرح کے پروگراموں کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔

پیسہ ملنے کے بعد اکیڈمی کا حوصلہ بلند ہے۔ اکیڈمی جلد ہی دو بس خریدنے جارہی ہے۔ بسوں میں اکیڈمی کی کتابیں ہونگی جو بہار کے دور دراز کے علاقوں میں فروخت کے لئے بس کے ذریعہ روانہ کی جائیں گی۔ اکیڈمی کے مطابق اس سے نہ صرف اکیڈمی کی تشہیر ہوگی بلکہ اردو کے شائقین کو اردو کی کتابیں بھی کم قیمت پر مل جائیں گی۔

بہار اردو اکیڈمی کو اب ہر سال ملے گی 2.40 کروڑ کی مالی امداد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز