وقف بورڈ کی خالی زمینوں پر تعمیراتی کام کے لئے سو کروڑ روپیہ مختص

پٹنہ۔ بہار حکومت کی جانب سے وقف بورڈ کی خالی زمینوں پر تعمیراتی کام کے لئے رواں مالی سال میں سو کروڑ روپیہ مختص کیا گیا ہے۔

Nov 08, 2017 12:36 PM IST | Updated on: Nov 08, 2017 12:36 PM IST

پٹنہ۔ بہار حکومت کی جانب سے وقف بورڈ کی خالی زمینوں پر تعمیراتی کام کے لئے رواں مالی سال میں سو کروڑ روپیہ مختص کیا گیا ہے۔ یہ پیسہ محکمہ اقلیتی فلاح کے حوالہ کردیا گیا ہے۔ شیعہ وقف بورڈ نے اس معاملے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی بورڈ تعمیر شدہ مارکیٹ کا بھی جلد ٹینڈر کرنے جا رہا ہے۔

بہار کے شیعہ و سنّی وقف بورڈ کی خالی زمینوں پر مارکیٹ اور تجارتی کمپلیکس کی تعمیر کے لئے حکومت نے اس سال سو کروڑ روپیہ مختص کیا ہے۔ وہ پیسہ آج محکمہ اقلیتی فلاح کے حوالہ کردیا گیا۔ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کی انکی طرف سے تیاریاں مکمل ہیں۔ جلد ہی خالی زمینوں پر تعمیراتی کاموں کی شروعات ہو جائے گی۔

وقف بورڈ کی خالی زمینوں پر تعمیراتی کام کے لئے سو کروڑ روپیہ مختص

ادھر سالوں سے مقدمہ میں الجھی پٹنہ کی فضل امام کامپلیکس کا بھی شیعہ وقف بورڈ ٹینڈر کرنے جا رہا ہے۔ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین نے بتایا کہ 28 نومبر کو پٹنہ ہائی کورٹ کی سنوائی کے بعد فضل امام کامپلیکس کے دکانوں کا ٹینڈر کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ فضل امام کامپلیکس شیعہ وقف بورڈ کی سب سے قیمتی مالیت ہے، جس سے سال میں کافی آمدنی ہونے کا امکان ہے۔ بورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ آمدنی کی 80 فیصدی رقم مسلم طلباء کے وظیفہ پر خرچ کیا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز