بہار میں اتحاد توڑنے والے سن لیں ، اب پورے ملک میں بنے گا مهاگٹھ بندھن : شرد یادو

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی بی جے پی بھگاو دیش بچاو ریلی میں جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے نتیش کمار پر جم کر نشانہ سادھا۔

Aug 27, 2017 07:08 PM IST | Updated on: Aug 27, 2017 09:27 PM IST

پٹنہ: آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی بی جے پی بھگاو دیش بچاو ریلی میں جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے نتیش کمار پر جم کر نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ 'میں نے بہت سے لوگوں کو وزیر اعلی بنوایا، بہت سے لوگوں کو ایم پی اور ایم ایل اے بنوایا، لیکن کبھی خود کرسی پر بیٹھنے کی لالچ نہیں رہی ، میں نے ان کی خدمت کی ہے، غریبوں کی خدمت کرنا کبھی نہیں چھوڑا ۔ عوام سے بڑا کوئی بڑا مالک نہیں ہے۔

شرد یادو نے کہا کہ جمہوریت جملوں سے نہیں، سچی بولی سے چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے بھلے ہی بہار میں مهاگٹھ بندھن سے ناطہ توڑ لیاہو، لیکن اب ملک میں مهاگٹھ بندھن بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم لوگ جدوجہد کر تے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ آج تو سایہ بھی ہم سے دور ہوگیا ہے۔

بہار میں اتحاد توڑنے والے سن لیں ، اب پورے ملک میں بنے گا مهاگٹھ بندھن : شرد یادو

شرد یادو نے کہا کہ آج ملک کی حالات انتہائی خراب ہیں ، اسے تبدیل کرنا ہوگا۔شردیادونے کہا کہ ایک طرف ملک میں کسانوں خودکشی کر رہے ہیں تو دوسری کسانوں کا قتل کیا جا رہا ہے۔ مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نے جون میں آندولن کررہے کسانوں پر گولی چلاکر چھ کسانوں کو ہلاک کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ بہار میں مہا گٹھ بندھن توڑنے والوں سے ہماری کوئی لڑائی نہیں ۔ مہا گٹھ بندھن توڑنے والوں کو میں زیادہ کچھ نہیں کہوں گا ، لیکن وہ لوگ اب یہ جان لیں کے پورے ہندوستان میں مہا گٹھ بندھن ہوگا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز