بچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین ونگ کی لیڈر گرفتار

کولکاتہ۔ سی آئی ڈی نے منگل کی رات ہند۔ نیپال سرحد سے ملحق بتاسيا علاقے سے بی جے پی کی خاتون سیل کی لیڈر جوہی چودھری کو جلپائی گڑی میں بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں مبینہ طور پرملوث ہونے کے معاملہ میں گرفتار کر لیا۔

Mar 01, 2017 11:08 AM IST | Updated on: Mar 01, 2017 11:08 AM IST

کولکاتہ۔ سی آئی ڈی نے منگل کی رات ہند۔ نیپال سرحد سے ملحق بتاسيا علاقے سے بی جے پی کی خواتین ونگ کی لیڈر جوہی چودھری کو جلپائی گوڑی میں بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں مبینہ طور پرملوث ہونے کے معاملہ میں گرفتار کر لیا۔ بچوں کے غیر قانونی کاروبار کے معاملے میں چودھری کے ساتھ کل چار افراد کی گرفتاری ہوئی ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں ایک غیر سرکاری تنظیم بملا بچہ گھر سے ہندوستان کے باہر اور غیر ملکی جوڑوں کو بچوں کے غیر قانونی کاروبار میں ان لوگوں کے مبینہ ملوث ہونے کو لے کر یہ گرفتاری ہوئی ہے۔

سات رکنی سی آئی ڈی کی ایک ٹیم نے اس این جی او کے چیف آفیسر سونالی منڈل، بملا بچہ گھر کے صدر چندن چکرورتی اور چندن کے بھائی مانس بھومک کو گرفتار کیا ہے۔

بچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین ونگ کی لیڈر گرفتار

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز