لالو کے بیٹے تیج پرتاپ کے پٹرول پمپ کا لائسنس منسوخ ، بی جے پی نے کیا استعفی کا مطالبہ

Jul 21, 2017 03:36 PM IST | Updated on: Jul 21, 2017 03:36 PM IST

پٹنہ : بھارت پٹرولیم کارپوریشن نے جمعرات کی رات کو بہار کے وزیر صحت اور آر جے ڈی سربراہ لالو یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ کے پٹرول پمپ کا لائسنس منسوخ کر دیا۔ لائسنس منسوخ کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے کہ انہوں نے پٹرول پمپ کا لائسنس حاصل کرنے کیلئے غلط معلومات کی بنیاد پر درخواست دی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ جمعرات کو بی پی سی ایل حکام کی ایک ٹیم لارا پٹرول پمپ پہنچی اور لائسنس منسوخ ہونے کا نوٹس دے دیا۔ بی پی سی ایل نے یہ کارروائی اس وقت کی جب کورٹ نے تیج پرتاپ یادو کے پٹرول پمپ پر تیل کمپنی کی کارروائی پر عائد اسٹے ہٹا لیا ۔

لالو کے بیٹے تیج پرتاپ کے پٹرول پمپ کا لائسنس منسوخ ، بی جے پی نے کیا استعفی کا مطالبہ

خیال رہے کہ یہ کارروائی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب لالو اور ان کے کنبہ پر گمنام جائیداد کو لے کر کارروائی کی جارہی ہے۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی نے اب بہار کے ڈپٹی وزیر اعلی تیجسوی یادو کے ساتھ ساتھ اب تیج پرتاپ کے بھی استعفی کا مطالبہ شروع کردیا ہے۔

غور طلب ہے کہ 17 جون کو تیج پرتاپ یادو کے پٹرول پمپ کا لائسنس بی پی سی ایل نے منسوخ کر دیا تھا، اس کے بعد تیج پرتاپ نے اس کارروائی پر اسٹے کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا، جس کے بعد مقامی عدالت نے بی پی سی ایل کے حکم پر روک لگا دی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز