مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی اچانک طبیعت بگڑی ، آئی سی یو میں داخل

Jan 12, 2017 10:23 PM IST | Updated on: Jan 12, 2017 10:23 PM IST

پٹنہ : مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے۔ انھیں سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد پٹنہ کے پارس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر وں کے مطابق ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔

خیال رہے کہ رام ولاس پاسوان پٹنہ میں ایک اجلاس کر رہے تھے، تبھی اچانک انہوں نے سانس میں تکلیف کی بات بتائی، جس کے بعد انہیں فورا قریبی پارس اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے انہیں آئی سی یو میں بھرتی کر کے علاج شروع کر دیا۔ بتایا جا رہا کہ ضرورت پڑنے پر انہیں ایئر ایمبولینس سے دہلی بھی لایا جا سکتا ہے۔ فی الحال ڈاکٹر ان کی صحت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی اچانک طبیعت بگڑی ، آئی سی یو میں داخل

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز