بہار : سی بی آئی نے سنبھالی سرجن گھپلہ جانچ کی ذمہ داری ، ڈائریکٹر سمیت 8 کے خلاف ایف آئی آر درج

Aug 26, 2017 08:15 PM IST | Updated on: Aug 26, 2017 08:15 PM IST

نئی دہلی: سی بی آئی نے بہار میں کروڑوں روپے کے سرجن گھپلہ کی انکوائری کا کام سنبھال لیا ہے اور اس سلسلے میں دس ایف آئی آر درج کی ہیں۔ سی بی آئی نے حکومت بہار کی درخواست اور مرکز کی سفارش کے بعد ایک ہزار کروڑ روپے کے سرجن گھپلہ کی جانچ کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ تفتیشی ایجنسی نے اس گھپلے سے وابستہ ان معاملات میں دس ایف آئی آر درج کی ہیں۔ جن کی جانچ بہار پولیس کی اقتصادی جرائم شاخ کررہی تھی۔

سی بی آئی نے جن کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہیں ان میں غیر سرکاری تنظیم سرجن مہیلا وکاس سمیتی کی ڈائریکٹر اور بانی منورما دیوی، تنّیم کے دیگر عہدیداران اور بینک افسران شامل ہیں۔ منورما دیوی کا انتقال 2017کے اوائل میں ہوگیا تھا۔ اس کے بعد سے این جی او کی دیکھ بھال ان کے بیٹے امت کررہے تھے۔

بہار : سی بی آئی نے سنبھالی سرجن گھپلہ جانچ کی ذمہ داری ، ڈائریکٹر سمیت 8 کے خلاف ایف آئی آر درج

خیال رہے کہ سی بی آئی جب کسی معاملے کی تفتیش شروع کرتی یہ تو وہ ا س سلسلے میں پہلے سے درج ایف آئی آر جوں کا توں لے لیتی ہے لیکن جانچ کے بعد وہ نئے سرے سے ایف آئی آر درج کرسکتی ہے یا چارج شیٹ داخل کرتے وقت اپنی جانچ کے نتائج کے مطابق تبدیل کرسکتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز