ناردا اسٹنگ آپریشن: سی بی آئی کی ترنمول کانگریس ممبر پارلیمنٹ سلطان احمد سے تین گھنٹوں تک پوچھ گچھ

Jul 10, 2017 06:41 PM IST | Updated on: Jul 10, 2017 06:41 PM IST

کلکتہ: ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ سلطان احمد ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں آج دوسری مرتبہ سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئے اور ان سے تین گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ آج کلکتہ میں سی بی آئی کے دفتر میں پیش ہوئے اور ایجنسی کے طلب کردہ کاغذات کو پیش کیا ۔اس سے قبل گزشتہ ہفتہ سوموار کو ہی سی بی آئی نے کئی گھنٹوں تک ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں پوچھ تاچھ کی تھی۔

ناردا اسٹنگ آپریشن: سی بی آئی کی ترنمول کانگریس ممبر پارلیمنٹ سلطان احمد سے تین گھنٹوں تک پوچھ گچھ

سلطان احمد: فائل فوٹو

ان سے قبل سی بی آئی نے کلکتہ کارپوریشن کے ڈپٹی مےئر و ممبر اسمبلی اقبال احمد جو سلطان احمد کے چھوٹے بھائی ہیں سے بھی کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی تھی ۔ سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ و اداکار شتابدی رائے سے بھی پوچھ تاچھ کی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز