لالو یادو سمیت کنبہ کے خلاف سی بی آئی کیس درج ، 12 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری

Jul 07, 2017 09:52 AM IST | Updated on: Jul 07, 2017 09:52 AM IST

پٹنہ : سی بی آئی نے 2006 میں وزیر ریل رہے لالو پرساد یادو ، بیوی رابڑی دیوی ، ان کے بیٹوں کے ساتھ دیگر لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ۔ خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق ان تمام لوگوں پر رانچی اور پوری میں وزارت ریل کی طرف ہوٹل بنانے کے لئے جاری ٹینڈر میں دھاندلی کا الزام ہے ۔ اس دوران لالو یادو ریلوے کے وزیر تھے ۔

سی بی آئی اس سلسلے میں دہلی ، پٹنہ ، رانچی ، پوری اور گروگرام کے 12 ٹھکانوں پر آج چھاپہ ماری کر رہی ہے ۔

لالو یادو سمیت کنبہ کے خلاف سی بی آئی کیس درج ، 12 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری

ادھر آج لالو یادو کو چارہ گھوٹالے میں بھی سی بی آئی عدالت میں پیش ہونا ہے ۔ 1996 میں جانوروں کے چارہ کے نام پر 950 کروڑ روپے سرکاری خزانے سے فرضی واڑہ کرکے نکال لئے جانے کے معاملہ کا انکشاف ہوا تھا ۔ اس میں 44 سے زیادہ معاملات درج کئے گئے تھے ۔ انہی میں جھارکھنڈ میں دیوگھر اور ڈورڈا کا معاملہ بھی شامل ہیں ۔ اس سے پہلے وہ 6 جون کو چارہ گھوٹالے کے ایک معاملہ میں آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کی پٹنہ کے سی بی آئی کورٹ میں پیشی ہوئی تھی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز