باتھ روم میں خاتون کا ویڈیو بنانے کے الزام میں ہوئی نوجوان کی جم کر پٹائی

Jun 08, 2018 11:16 PM IST | Updated on: Jun 08, 2018 11:24 PM IST

بہار کے بیتیا میں ایک جانچ گھر کے باتھ روم میں خاتون مریض کا ویڈیو بنانے کے الزام میں ایک نو جوان کی جم کر پٹائی کر دی گئی۔جسے علاج کیلئے ایم جے کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔نوجوان پر الزام ہے کہ وہ مریض خاتون کا باتھ روم میں ویڈیو بنا رہا تھا۔خاتون کی شکایت پر اہل خانہ نے نوجوان کی جم کر پٹائی کی۔اس کے بعد جانچ گھر نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔فی الحال پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایک خاتون مریض جانچ گھر میں اپنا چیک اپ کرانے کیلئے گئی تھی۔یہاں خاتون کو شک ہوا کہ باتھ روم استعمال کے دوران وہاں کا ملازم خاتون کا ویڈیو بنا رہا ہے۔بس اسی وجہ سے کوتون چینخ پڑی۔

خاتون کی آواز سن کر اہل خانہ موقع پر جمع ہو گئے اور اشخص کی جم کر پٹائی  کردی۔ نو جوان نے بتایا کہ کہ وہ  جانچ گھر کاملاز م ہے ۔اس پر غلط الزام لگاکر جانچ گھر کے آپریٹر اور مریض کے گھر والوں نے پٹائی کر دی۔نوجوان کا کہنا ہے کہ آپریٹر نے اسے جانچ گھا کا ملازم ماننے سے بھی نکار کر دیا ہے۔

حالانکہ نوجوان نے منع کیا کہ وہ باتھ روم میں موبائل پر بات کر رہا تھا۔بات ختم ہو جانے پر اس نے موبائل کو باتھ روم کی ریلنگ پر رکھ دیا تھا،جست برابر والے باتھ روم میں موجود خاتون نے غلط سمجھ لیا اور اسے لگا کہ کوئی اس کا ویڈیو بنا رہاہے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز