سکما کے شہید کے خاندان کو دیا گیا بہار حکومت کا چیک ہوگیا باؤنس

چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلی حملے میں شہید رنجیت کے خاندان کے ساتھ بہار حکومت نے مذاق کیا ہے۔

May 10, 2017 02:59 PM IST | Updated on: May 10, 2017 02:59 PM IST

پٹنہ : چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلی حملے میں شہید رنجیت کے خاندان کے ساتھ بہار حکومت نے مذاق کیا ہے۔ شہید کے اہل خانہ کو بہار حکومت کی طرف سے بطور مدد دیا گیا چیک باؤنس ہو گیا ہے۔

سکما میں حملے میں شیخ پورہ کے رہنے والے سی آر پی ایف جوان رنجیت کمار شہید ہو گئے تھے۔ وہ پھول چوڑھ گاؤں کے رہنے والے تھے۔ شہید کی بیوی سنیتا دیوی کو شہادت کے بعد بہار حکومت کی طرف سے ایچ ڈی ایف سی بینک کا پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا تھا ، لیکن یہ چیک باؤنس ہوئے گا ، کسی نے شاید ہی سوچا ہوگا ۔

سکما کے شہید کے خاندان کو دیا گیا بہار حکومت کا چیک ہوگیا باؤنس

بدھ کو چیک کے باؤنس ہونے کا معاملہ سامنے آیا تو سب کے ہاتھ پاؤں پھولنے لگے۔ چیک باؤنس ہونے کی وجہ اب تک ظاہر نہیں ہو سکی ہے ، لیکن شہید کے اہل خانہ نے سرکاری چیک کے باؤنس ہونے کی بات قبول کرلی ہے۔ شہید اپنے پیچھے بیوی سنیتا دیوی، ماں مانو دیوی اور والد اندردیو یادو سمیت دو بچوں کو چھوڑ گئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز