بچوں کی اسمگلنگ معاملہ میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ روپا گنگولی سے سی آئی ڈی کی پوچھ گچھ

Jul 29, 2017 02:04 PM IST | Updated on: Jul 29, 2017 02:06 PM IST

کولکاتہ۔  بین ریاستی سطح پر بچوں کی ٹریفکنگ کے معاملوں کی تفتیش کرنے والی سی آئی ڈی نے آج راجیہ سبھا میں بی جے پی کی رکن روپا گنگولی سے پوچھ گچھ کی۔ پولس کے مطابق فلمی دنیا سے سیاست میں آنے والی لیڈر سے سی آئی ڈی کی ٹیم نے جنوبی کولکاتہ میں واقع ان کی رہائش گاہ میں پوچھ گچھ کی۔ انہو ں نے بتایا کہ پہلے سے مقررہ شیڈول کے مطابق سی آئی ڈی کی چار رکنی ٹیم آج ساڑھے دس بجے محترمہ روپا گانگولی کے گولف گرین اپارٹمنٹ میں پہنچی، جہاں ان سے بچوں کی ٹریفکنگ ریکٹ کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی اور ان کے بیانات درج کئے گئے۔

سی آئی ڈی کی ٹیم میں دوخاتون اہلکار بھی شامل تھیں۔ روپا گانگولی سے یہ پوچھ گچھ بی جے پی کی ویمن ونگ کی برخاست لیڈر جوہی چودھری کی گرفتاری کے پس منظر میں کی گئی ہے، جن کو چائلڈ ٹریفکنگ ریکٹ کے سلسلے میں ہی جلپائی گوڑی سے چند مہینے قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتہ 20 جولائی کو سی آئی ڈی نے اس سلسلے میں محترمہ روپا گانگولی اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کو بالترتیب 27 اور 29 جولائی کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ تاہم، ذرائع کےمطابق مسٹر وجے ورگیہ نے مدھیہ پردیش کی ایک عدالت سے رجوع کیا تھا، جہاں اس معاملے میں ان کی پیشی پر اسٹے لگا دیا گیا تھا۔

بچوں کی اسمگلنگ معاملہ میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ روپا گنگولی سے سی آئی ڈی کی پوچھ گچھ

بی جے پی رکن پارلیمنٹ روپا گنگولی: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز